Book Name:Gunahon Ki Nahosat

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!جس طرح رَمَضانُ الْمُبارَک میں نیک اَعْمال کرنا بہت بڑی سَعادت ہے ،اسی طرح گُناہ کرنا بھی بہت بڑے خَسارے کا باعث ہے،ہونا تو یہ چاہیےکہ اس ماہ میں خُوب عبادت کر کے رَبّ  کریم کو راضی کیا جائے ،مگر اَفْسوس بعض لوگ ایسے بھی ہوتے  ہیں، جو اس مہینے میں گُناہوں سے باز نہیں آتے ،نہ انہیں نمازوں کا خیال ہوتا ہے نہ روزوں کا پاس ہوتا ہے بلکہ اس مُقدَّس ماہ میں بھی فلموں ،ڈراموں،جُھوٹ،غیبت،چُغْلی اورنہ جانے کیسے کیسے گُناہوں میں مبتلارہتے ہیں،اسی طرح رَمَضانُ الْمبارَک کی پاکیزہ راتوں میں کئی نوجوان مَحَلّے میں کرکٹ ،فُٹ بال وغیرہ کھیل کھیلتے ،خُوب شورمَچاتے ہیں اور اِس طرح یہ لوگ خُود تو عِبادت سے محروم رَہتے ہی ہیں، دوسروں کیلئے بھی پریشانی کا باعِث بنتے ہیں۔نہ تو خُود عِبادت کرتے ہیں نہ دوسروں کو کرنے دیتے ہیں ۔ اِس قِسْم کے کھیل اللہ  پاک کی یاد سے غافِل کرنے والے ہیں ۔نیک لوگ تو اِن کھیلوں سے سَدا دُور ہی رہتے ہیں ۔ خُود کھیلنا تَو دَر کنارایسےکھیل تماشے دیکھتے بھی نہیں بلکہ اِس قِسْم کے کھیلوں کا آنکھوں دیکھا حال (COMMENTARY)بھی نہیں سُنتے۔لہٰذا اِن حَرَکات سے ہمیشہ بچنا چاہیے اورخُصُوصاً رَمَضانُ الْمبارَک کے بابَرکت لَمحات تو ہر گز ہر گز اِس طرح برباد نہیں کرنے چاہئیں۔(فیضانِ سُنَّت،ص: ۹۲۷)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!رَمَضانُ الْمُبارَک کا تَقدُّس پامال کرنے والوں کے مُتَعَلِّق کتنی سخت وعید وارِد ہوئی ہے، آئیے سُنئے اور عبرت سے سر دُھنئے ۔چُنانچہ

رمضان میں گناہ کرنے والا

حضرت سَیِّدَتُنا اُمِّ ھانی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَاسے روایت ہے ،دو جہاں کے سلطان ، شَہَنشاہِ کون و مکان، سرورِ