Book Name:Gunahon Ki Nahosat

سنّت‘‘ تحفتاً پیش کی، اس کے چیدہ چیدہ مقامات کا مطالعہ کرنے سے انہیں  اندازہ ہوگیا کہ یہ انتہائی دلچسپ اور معلوماتی کتاب ہے۔ چنانچہ اس کے بعد ان کا روزانہ کا معمول بن گیاکہ فیضانِ سنّت کے کچھ نہ کچھ صفحات کا نہ صرف مطالعہ کرتیں  بلکہ اپنے دادا جان کو بھی سناتیں  جسے وہ بڑی یکسوئی سے سنتے،  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ کچھ عرصہ بعد رمضان المبارک کے آخری دس دن کا اعتکاف مسجد ِبیت میں کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اور انہوں  نے دورانِ اعتکاف اوّل تا آخر فیضانِ سُنَّت پڑھنے کی نیت کر لی۔ جب نوافل و تلاوت سے فراغت پاتیں تو فیضانِ سنّت کے مطالعے میں مصروف ہو جاتیں اور ساتھ ساتھ اپنا محاسبہ بھی کرتی جاتیں،  امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُم العَالِیَہ سے بیعت کی سعادت تو پہلے ہی حاصل کر چکی تھیں اب ان کی پر تاثیر تحریرپڑھنے سے نیکیاں کرنے اور گناہوں سے بچنے کا ذہن بھی بنا، اسی جذبہ کے تحت انہوں  نے پابندی سے گھر درس شروع کر دیا جس کی برکت سے آہستہ آہستہ گھر میں مدنی ماحول قائم ہونے لگا۔ ٹی وی کی نحوست سے جان چھوٹی، نمازوں کی پابندی اور شرعی پردے کا ذہن بنا اور یوں اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  ان کے گھر کے تمام افراد دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو کر سنّتوں کے سانچے میں ڈھل گئے۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کا ایسا کرم ہوا کہ ان کی شادی بھی دعوتِ اسلامی کے ایک مبلغ سے نہایت سادگی سے ہوئی،  ولیمہ کی رات اجتماع ِ ذکر و نعت کا انعقاد بھی ہوا۔ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی امیرِاہلسنّت پَررَحمت ہواوران کے صد قے ہماری مغفِرت ہو۔

''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و