Book Name:Gunahon Ki Nahosat

سے تمہیں غَنا(بے نیازی)نہیں وہ یہ ہیں:(۱)اللہ پاک سے جَنّت طَلَب کرنا(۲)جہنَّم سے اللہ  کریم کی پناہ طَلَب کرنا۔''  (صحیح ابنِ خُزَیمہ، ج۳ ،ص:۱۹۱،حدیث:۱۸۸۷، فیضانِ سنت ،ص:۸۵۷)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ہماری خُوش نصیبی کہ ایک بار پھر اللہ کریم نے ہمیں رَمَضانُ الْمُبارَک کا مہینا دیکھنا نصیب فرمایا  چند ساعتوں بعد ماہِ رمضان کی آمد آمد ہے،اس ماہِ مُبارَک کی جَلوہ گَری تَو کیا ہوتی ہے،اللہ پاک کے فضْل و کرم سے رَحْمت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اورخُوب مَغفِرت کے پَروانے تقسیم ہوتے ہیں، لہٰذا ہمیں اس کی آمد پرخُوب خُوشی کا اِظْہار کرنا چاہیے اورا س کے اِسْتِقبال کے لئے پہلے سے تیاری کرنی چاہیے،ابھی جو حدیثِ پاک آپ کےسامنے بیان کی گئی،اس سے ماہِ رَمَضانُ المُبارَک کی رَحْمتوں، بَرَکتوں اور عظمتوں کا خُوب خُوب اَندازہ لگایا جاسکتا ہے۔جيسا كہ آپ نے مُلاحَظہ فرمایا کہ اس ماہ ِمُبارَک میں نَفلی عِبادَت کا ثواب فَرض کے برابر اور فَرض کا ثواب سَتّر(70) فرض کے برابر کردیا جاتا ہے  اور اسی طرح اس مہینے میں روزہ اِفْطار کروانے والوں کی مَغْفِرت بھی کردی جاتی ہے اورمُومن کا رِزْق بھی بڑھا دیا جاتا ہے ،اس کے علاوہ اوربے شُمار رحمتیں اور بَرکتیں اس مُبارَک مہینے میں حاصل ہوتی ہیں، لہٰذا ہمیں بھی چاہیے  کہ ہم اس مُقَدَّس مہینے میں خُوب دِل کھول کر صَدَقہ وخَیْرات کریں اور زِیادہ سے زِیادہ عبادات بجالائیں، خُصُوصاً کلِمہ شریف زِیادہ تعداد میں پڑھ کر اوربار بار اِسْتِغفار یعنی خُوب توبہ کے ذَرِیعے اللہ کریم  کو راضی کرنے کی سَعی(کوشش) کرنی چاہیے۔اللہ پاک سے جَنَّت میں داخِلہ اور جہنَّم سے پناہ کی بَہُت زِیادہ اِلْتِجائیں کرنی چاہئیں۔کاش!ہم گُنہگاروں کو بَطُفیلِ ماہِ رَمَضان،سَرورِ کَون ومَکان،مکّی مَدَنی سُلطان،رَحمتِ عالمیان،محبوبِ رحمٰن  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے رَحمت بھرے ہاتھوں سے جہنَّم سے رِہائی کا پَروانہ مِل جائے ۔