Book Name:Gunahon Ki Nahosat

بندوں کی لَعْنتوں میں گرفتار ہو جانا (۱۳)چہرے سے ایمان کا نُور نکل جانے سے چہرے کا بے رونق ہو جانا(۱۴)شَرم و غیرت کا جاتے رہنا(۱۵)ہر طرف سے ذِلَّتوں، رُسوائیوں اور ناکامیوں کا ہجوم ہو جانا وغیرہ وغیرہ گُناہوں کی نحوست سے بڑے بڑے دُنیاوی نُقْصان ہوا کرتے ہیں۔

(جنّتی زیور،ص:۱۴۳)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                  صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آئیے!اب مختصراً چند گُناہ اور ان  کی نحوستیں اورہلاکت خیزیاں سُنئے اور ان سے بچنے کا  پکّا ارادہ کیجئے ۔چُنانچہ ان میں سے ایک جھوٹبھی ہے۔یہ وہ گندی عادت ہے کہ دین و دُنیا میں جُھوٹے کا کہیں کوئی ٹھکانا نہیں۔جھوٹا آدمی ہر جگہ ذَلیل و خوار ہوتا ہے اور ہر مجلس اور ہر انسان کے سامنے بے وقار اور بے اعتبار ہو جاتا ہے،رَسُوْل ُاﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا:''بندہ کامل مومن نہیں ہوتا جب تک مَذاق میں بھی  جھوٹ بولنااورجھگڑا کرنا نہ چھوڑدے،اگرچہ سچا ہو۔''(''المسند'' للإمام أحمد بن حنبل، مسند أبي ہریرۃ، الحدیث: ۸۶۳۸،  ج۳، ص۲۶۸)اسی طرح غیبت  کی نحوست میں سے ہے کہ یہ بُرے خاتمے کا سبب ہے،بکثرت غیبت کرنے والے کی دُعا قَبول نہیں ہوتی، غیبت سے نَماز روزے کی نُورانیَّت چلی جاتی ہے، غیبت کی نحوست کااَندازہ اس فرمانِ مُصْطفے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے بھی لگایاجاسکتاہے:اَلْغِیْبَۃُ اَشَدُّ مِنَ الزِّنَا یعنی غیبت بدکاری  سے بڑا گناہ ہے۔(الترغیب والترہیب ، ج۳، ص۳۳۱ ، حدیث:۲۴)اسی طرح چغلی کے سبب بھی گھروں کی بربادی ،آپس میں رنجشیں اور بغض وکینہ پرورش پاتا ہےاورایسے شخص کو اللہ  پاک بھی پسند نہیں فرماتا، حدیث ِپاک میں آتا ہے کہاللہ  پاک کے نیک بندے وہ ہیں جنہیں دیکھیں تواللہ کریم یاد آجائے اور اللہ اک کے بُرے بندے وہ ہیں جو چُغل خوری کرتے،دوستوں میں جدائی ڈالتے اورنیک لوگوں کے عیب تلاش کرتے ہیں۔( مسند احمد، ۶/ ۲۹۱، حدیث