Book Name:Khaton e Janat ki Shan o Azmat

ورنہ کم از کم 12 یا حسبِ توفیق خرید فرماکر اسے تقسیم فرمائیں اور اپنے گھر میں نمایاں جگہ پر آویزاں فرمائیں۔اس کی برکت سے گناہوں سے بچنے کا ذہن بنے گا۔ ان شاء اللہ عزوجل

اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ  ماہِ رمضان المبارک میں شیخِ طریقت امیرِ اہلسنٹ بعد نمازِ عصر و بعد نماز تراویح مدنی مذاکرے کے لیے وقت عطا فرماتے ہیں جو کہ مدنی چینل پر براہِ راست پیش کیا جاتا ہے تمام اسلامی بہنوں سے مدنی التجاء ہے کہ لازمی ان دونوں مدنی مذاکروں میں خود بھی شرکت فرمائیں بلکہ گھر کے دیگر افراد کو بھی اہتمام کے ساتھ ان مدنی مذاکروں کو دکھانے کی ترکیب بنائیں ان شاء اللہ عزوجل علم و حکمت کے بے شمار موتی ملیں گے۔

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی  مطبوعہ کتاب"جنت میں لے جانے والے اعمال"کے صفحہ نمبر 388 پر روایت نقل کی گئی ہے کہ!" حضرت ِ سیِّدُنا ابو ذَر  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رِسالت،شہنشاہِ نبوت،مخزَنِ جُود و سخاوت،پیکرِ عظمت و شرافت،محبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا :" اے ابو ذر! صبح کے وقت  کتابُ اللہ  کی ایک آیت سیکھنے کے لیے چلنا تمہارے لیے سو رکعتیں پڑھنے سے بہتر ہے اور تمہارا صبح کے وقت علم کا ایک باب سیکھنے کے لیے جانا تمہارے لیے ہزار رکعتیں پڑھنے سے بہتر ہے۔"(ابن ماجہ، کتاب السنۃ ،باب فضل من تعلم القرآن وعلمہ، رقم ۲۱۹ ،ج۱ ، ص ۱۴۲)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!اس فضیلت کو پانے کے لیےیکم  رمضان المبارک سے20 دن  کا مختصر کورس "فیضانِ تلاوتِ قرآن"علاقہ سطح پر  شروع ہورہا ہے ۔جس میں اسلامی بہنوں کو تلاوتِ قرآن سننے کی سعادت کے ساتھ ساتھ ترجمہ و تفسیر (دلچسپ قرآنی  واقعات) سننے کی سعادت نصیب ہوگی تمام اسلامی بہنوں سے مدنی التجاء   کہ اس کورس میں  نہ صرف خود شرکت فرمائیں بلکہ دیگر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرکے انہیں بھی اس کورس میں داخلہ دلوائیں۔

اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کم وبیش 104شعبہ جات میں دینِ  متین کی خدمت  میں ملک و بیرونِ  سرگرمِ عمل  ہیں  حالانکہ حالات  ایسے  ہیں کہ آج گناہوں   کے پھیلانے پر  بہت زیادہ سرمایہ خرچ کیا جارہا