Book Name:Ramazan Ki Baharain

8مدنی کاموں میں سے ایک ” گھر درس“

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اپنے اہلِ خانہ کو  رمضانُ المبارک کے روزے رکھنے کے ساتھ ساتھ دیگر فرائض کی پابندی کا ذہن دینے،گھر کے افراد کو سُنَّتوں کا عامل بنانے،گھر میں مدنی ماحول بنانے کا ایک بہترین ذریعہ ”گھر درس“ بھی ہے۔رمضانُ المبارک کی برکتیں پانے ،اپنے دلوں میں فرض روزوں کی اَہَمیَّت جگانےکیلئے!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! ”گھردرس“ میں اہلِ خانہ کے ایمان کے تَحفُّظ اور اصلاحِ اعمال کے اَسباب موجود ہیں۔گھر درس کی برکت سے اِتِّحاد و اِتِّفاق پیدا ہو گا،اس کی برکت سے لڑائی جھگڑوں اور  ناچاقیوں سے چُھٹکارا ملے گا، گھر  درس کی برکت سے دن بدن دینی معلومات میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔لہٰذا  اپنے گھروں  میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سُنت دینے یا سُننے کی ترکیب فرمائیے۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔اللہ پاک”  گھر درس“کے ساتھ ساتھ دیگر مدنی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

لہذا آپ بھی گھر  درس دینے کی نیت فرمالیجئے  آیئے ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار ملاحظہ فرمایئےچنانچہ

ڈائجسٹ پڑھنے کی شائقہ

     بابُ المدینہ (کراچی) کی اسلامی بہن کو ڈائجسٹ وغیرہ پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق تھا ان کی زندگی میں  عمل کی بہار کچھ یوں  آئی، ان کے بڑے بھائی جو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھے وہ مختلف رسائل لے کر گھر آتے جنہیں پڑھ کر انہیں مدنی ماحول سے انسیت ہوگئی،آہستہ آہستہ  دعوت اسلامی کے اجتماعات میں شرکت کی برکت مدنی ماحول سے بھی وابستہ ہوگئیں اور انہوں نے بے پردگی سے توبہ کی اور مدنی بُرقع سجانے، نمازوں  کی پابندی کرنے کا مدنی عزم کر لیا اور نیکیاں  کرنے میں  مصروف ہو گئی مگر دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے سے کتراتی تھی، ان کے بھائی جان بار ہا   انہیں گھر