Book Name:Ramazan Ki Baharain

نے کھانے یا پینے سے روک دیا جس کی اسے خواہِش تھی،تو اللہتعالیٰ اسے جنّتی پھلوں میں سے کِھلَائے گا اور جنّتی شراب سے سَیراب کرے گا۔(شُعَبُ الْایمان ج۳ ص۴۱۰حدیث۳۹۱۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

جامعۃ المدینہ( للبنات)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی نے جہاں اسلامی بھائیوں کو ماں باپ کی فرمانبرداری کا ذِہْن دینے کے لئے مختلف شعبہ جات قائم کئے ہیں وہیں اسلامی بہنوں کو بھی اپنے والِدَین کی آنکھوں کا تارا بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی نے کئی شعبہ جات قائم فرمائے ہیں۔اِنہی میں سے ایک”مجلس جامعۃُ المدینہ(للبنات)بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مجلس جامعۃُ المدینہ(للبنات)کے تحت مُلک و بیرونِ ملک میں تقریباً265(دوسوپینسٹھ)جامعاتُ المدینہ(للبنات)قائم ہیں۔جن میں16217(سولہ ہزاردوسوسترہ)طالبات دَرْسِ نِظامی(عالِمہ کورْس) کی مفت تعلیم حاصل کررہی ہیں۔کم و بیش3600(تین ہزارچھ سو)اسلامی بہنیں دَرْسِ نِظامی(عالِمہ کورْس)جبکہ تقریباً4014(چارہزارچودہ)اسلامی بہنیں”فَیْضانِ شریعت کورْس“کرنے کی سعادت حاصِل کرچکی ہیں لہٰذا ہِمّت کیجئے  آپ بھی اور اپنی بالغہ بہنوں،بیٹیوں کو بھی جامعۃُ المدینہ(للبنات)میں داخل کروائیے اور اپنے لئے ثوابِ جارِیہ کا سامان کیجئے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں                  اے دعوتِ اسلامی تِری دُھوم مچی ہو

(وسائل بخشش مرمم،ص۳۱۵)        

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! جب اعمال کی جزا ملنے کی باری آئے گی تو روزہ داروں کو بے حساب اَجر دیا جائے گا، چنانچہ،