Book Name:Ramazan Ki Baharain

تعالیٰ رَمَضَانُ الْمُبَارَک  کی ہرشب میں اِفطار کے وَقت ساٹھ ہزار(60,000) گُناہگاروں کو  دوزخ سے آزاد فرمادیتا ہےاور عید کے دِن سارے مہینے کے برابر گُناہگاروں کی بخشِش کی جاتی ہے۔ “  (اَلدُّرالمَنْثُورج۱ ص۱۴۶)

            میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ماہِ رَمَضَان کی گھڑیاں کتنی بابرکت ہیں کہ ہرلمحہ بندوں میں رحمت و مغفرتِ اِلٰہی تقسیم ہورہی ہے ۔ یہ وہ ماہِ مُقدّس ہے جس کے دن روزوں میں اور راتیں تلاوتِ کلامِ پاک میں صَرْف ہوتی ہیں اور یہ دونوں چیزیں یعنی روزہ اور قُرآن روزِ مَحْشَر مُسلمان کیلئے شَفاعَت کاسامان بھی فراہم کریں گے ،چُنانچِہ،

روزہ و قرآن شفاعت کریں گے

رحمتِ عالمیان،سرورِ ذیشان صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں:روزہ اور قرآن بندے کیلئے قِیامت کے دن شَفَاعَت کریں گے۔روزہ عَرض کریگا:اے ربّ ِکریم! میں نے کھانے اور خواہِشوں سے دن میں اِسے روک دیا، میری شَفاعَت اِس کے حَقّ میں قَبول فرما۔ قُرآن کہے گا : میں نے اِسے رات میں سونے سے باز رکھا،میری شَفَاعَت اِس کے لئے قَبول کر۔پس دونوں کی شَفاعَتیں قَبول ہوں گی۔  (مُسند امام احمد،۲/۵۸۶،حدیث:۶۶۳۷)

بخشش کا بہانہ

اَمِیْرُالْمُؤمنِین حضرت مولائے کائنات،عَلِیُّ المُرتَضٰی،شیْرِِخُداکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمفرماتے ہیں:  ”اگر اللہ پاک کواُمَّتِ مُحَمَّدِیہ پر عذاب کرنا مَقْصُود ہوتا تَو ان کو رَمَضَان اور سُورۂ ”قُل ْ ھُوَ اللہُ “ شریف ہرگِز عِنایت نہ فرماتا ۔“ (فیضان سنت، ص۸۷۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد