Book Name:Ramazan Ki Baharain

کتاب کا ترجمہ ہوچُکا ہے ۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو پڑھابھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download) اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

آپ بھی یہ کتاب پڑھنےنیزاس سے درس دینے،سننےکی نیت فرمالیجیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کر تی ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا              جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

سَلام کی سنتیں اور آداب

٭مسلمان سے مُلاقات کرتے وَقْت اُسے سَلام کرنا سُنَّت ہے۔٭دِن میں کتنی ہی بار مُلاقات ہو، ایک کمرہ سے دُوسرے کمرے میں بار بارآنا جانا ہو  وَہاں موجود مسلمانوں کو سَلام کرنا کارِ ثَواب ہے۔٭ سلام میں پہل کرنا سُنَّت ہے۔ ٭سَلام میں پہل کرنے والا اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کامُقرَّب ہے۔ ٭سَلام میں پہل کرنے والا  تکبُّر سے بھی بَری ہے ۔جیسا کے میرے مکّی مدنی آقا میٹھے میٹھےمصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا فَرمانِ باصَفا ہے: پَہلے سَلام کہنے والا تکبُّر سے بَرِی ہے۔(شُعَبُ الایمان ج۶ ص ۴۳۳)٭سَلام (میں پہل) کرنے والے پر90 رَحمَتیں اورجواب دینے والے پر 10 رحمَتیں نازِل ہوتی ہیں۔ (کیمیائے سعادت ) ٭السَّلامُ عَلَیۡکُمۡ کہنے سے 10 نیکیاں ملتی ہیں ۔ ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللهبھی کہیں گی تو 20نِیکیاں ہو جائیں گی ۔اور وَبَرَکاتُہٗ شامل کریں گی تو 30 نِیکیاں ہو جائیں گی٭اِسی طَرح جَواب میں وَعَلَیْکُمُ السَّلامُ وَ رَحْمَۃُ اللهِ وَ بَرَکاتُہٗ کہہ کر 30 نِیکیاں حاصل کی جا سکتی ہیں٭سَلام کا جواب فَوراً٭اوراِتنی آواز سے دینا واجِب ہے


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵