Book Name:Ramazan Ki Baharain

فرمایا:اُس شخص کی ناک مِٹّی میں مل جائے کہ جس کے پاس میرا ذِکْر کیاگیا تو اُس نے مجھ پر دُرُودِ پاک نہ پڑھا،اُس شخص کی ناک مِٹّی میں مل جائے جس پر رَمَضَان کا مہینا داخِل ہوا ،پھر اُس کی مغفرت ہونے سے قبل گُزر گیااور اُس آدمی کی ناک مِٹّی میں مِل جائے کہ جس کے پاس اس کے والِدَین نے بُڑھاپے کو پالیا مگر اُس کے والدین نے اس کو جنّت میں داخِل نہیں کیا۔ (یعنی بوڑھے ماں باپ کی خدمت کرکے جنّت حاصل نہ کر سکا)۔(مسنداحمد ج۳ص۶۱حدیث۷۴۵۵)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ہمیں بھی چاہئے کہ اس ماہِ مبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے اور ربِّ غَفَّار کی بارگاہ سے مغفرت کا انعام حاصل کرنے کے لئے ماہِ رَمَضَان میں خوب عبادت کریں اورنیکیوں کے لئے کمربستہ ہوجائیں ۔زندگی بے حد مُخْتَصَر ہے،لہٰذا ان لمحات کو غنیمت جانیے اورماہِ رَمَضَان کی مقدّس گھڑیوں کو فُضُولیات و خُرافات میں برباد کرنےکے بجائے، تلاوتِ قُرآن ، ذِکر و دُرُود اوردیگر نیک کاموں میں گُزارنے کی کوشِش کیجئے۔   

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب”فیضانِ رمضان“ کا تعارف

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! رَمَضانُ الْمبارَک کے مُقدَّس لَمحات کو فُضُولیات وخُرافات میں برباد ہونے سے بچایئے!زِنْدگی بے حد مُخْتصَر ہے اِس کو غنیمت جانئے، فِلمی گانوں اور طرح طرح کے گناہوں میں وقت  بربادکرنے کے بجائے تلاوتِ قُرآن اور ذِکر و دُرُود میں وَقت گُزارنے کی کوشِش فرمایئےاور اس مہینے کی مُناسَبَت سےشیخِ طریقت ،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کی مایہ ناز تصنیف’’فیضانِ رمضان ‘‘کا مُطالَعہ بھی بہت مُفید ہےکہ اس کتاب میں رَمَضانُ الْمبارَک کے تقریبا ًتمام اَہَم مَسائل مثلاًنماز،روزہ ،تراویح ،سے مُتَعَلِّق کثیر مَعْلُومات  کے ساتھ ساتھ بے شُمار مدنی پُھول بھی اپنی خُوشبوئیں لُٹا رہے ہیں۔آپ بھی  اس   کتاب کا مُطالَعہ کرنے کی نِیَّت فرمالیجئے ۔ اُردو کے  عِلاوہ بھی دُنیا کی  مُختلف زبانوں میں  اس