Book Name:Ramazan Ki Baharain

تمام ذمہ دار اسلامی بہنیں یہ نیت بھی فرمالیں کہ ماہِ رمضان کی برکتوں کو پانے  کے لیے دو اہم مدنی کام تربیتی حلقہ اور ہفتہ وار مدنی دورہ میں لازمی شرکت کریں گی ۔

تمام اسلامی بہنیں نیت فرمالیں کہ ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کریں  گی کہ اگر ہم پابندی سے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کریں گی تو اچھی اچھی باتیں سیکھتی رہیں گی ۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ 

اَلْحَمْدُللہ عَزَّوَجَلَّ  دعوتِ اسلامی کم وبیش 104شعبہ جات میں دینِ  متین کی خدمت  میں ملک و بیرونِ  سرگرمِ عمل  ہیں  حالانکہ حالات  ایسے  ہیں کہ آج گناہوں   کے پھیلانے پر  بہت زیادہ سرمایہ خرچ کیا جارہا ہے، آئیے ہم گناہوں کو روکنے  اور دین  کے پھیلانے کے لیے  اپنا سرمایہ  خرچ کرنے کا عزم کریں۔

ہفتہ وارسُنّتوں بھرااِجتماع

(اسلامی بھائی اوراِسلامی بہنیں)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!ہزاروں مقاما ت پراِسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اِجتماعات ہوتے ہیں،جن میں ہرہفتے لاکھوں اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں شرکت کرکے علمِ دِین حاصل کرتے ہیں، صرف پاکستان میں اسلامی بھائیوں کے529جبکہ اسلامی بہنوں کے6501ہفتہ واراِجتماعات ہورہے ہیں۔

فرمانِ مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:جو اللہ پاک کی رِضا کی خاطِر صَدقہ کرے تو وہ (صَدقہ ) اس کے اور آگ کے درميان پردہ بن جاتا ہے۔

ملک وبیرونِ ملک دعوتِ اسلامی کے زیرِ انتظام چلنے والے مدارسُ المدینہ،جامعاتُ المدینہ اوردیگرشعبہ جات کے جُملہ اَخراجات کےلیےاپنےمدنی عطیات (چندے)سے تعاوُن فرمائیے اور ثواب ِ جاریہ کے حق دار بن جائیے۔

نیت فرمالیجئے کہ اپنے تمام تر صدقاتِ واجبہ و نافلہ (زکٰوۃ، صدقہ،خیرات وغیرہ)  عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کو دیں گی۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ۔۔۔اللہ تعالٰی عمل کی توفیق عطا فرمائے۔

اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ