Book Name:Ramazan Ki Baharain

کہ سَلام کرنے والا سُن لے۔٭ سَلام اورجَوابِ سلام کا دُرُست تَلَفُّظ یادفَرما لیجئے۔ پَہلے میں  کہتی ہوں آپ سُن کر دوہرایئے:اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْاَب پَہلےمیں جَواب  سناتی ہوں پھرآپ اِس کو دوہرایئے: وَعَلَیکُمُ السَّلام

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ 16(312صفحات)  اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“ھدِيَّةً حاصِل کیجئے اور پڑھئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 

(اعلانات)

دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی  مطبوعہ کتاب"جنت میں لے جانے والے اعمال"کے صفحہ نمبر 388 پر روایت نقل کی گئی ہے کہ!" حضرت ِ سیِّدُنا ابو ذَر  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رِسالت،شہنشاہِ نبوت،مخزَنِ جُود و سخاوت،پیکرِ عظمت و شرافت،محبوبِ رَبُّ العزت،محسنِ انسانیت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا :" اے ابو ذر! صبح کے وقت  کتابُ اللہ  کی ایک آیت سیکھنے کے لیے چلنا تمہارے لیے سو رکعتیں پڑھنے سے بہتر ہے اور تمہارا صبح کے وقت علم کا ایک باب سیکھنے کے لیے جانا تمہارے لیے ہزار رکعتیں پڑھنے سے بہتر ہے۔"(ابن ماجہ، کتاب السنۃ ،باب فضل من تعلم القرآن وعلمہ، رقم ۲۱۹ ،ج۱ ، ص ۱۴۲)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ!اس فضیلت کو پانے کے لیےیکم  رمضان المبارک سے20 دن  کا مختصر کورس "فیضانِ تلاوتِ قرآن"علاقہ سطح پر  شروع ہورہا ہے ۔جس میں اسلامی بہنوں کو تلاوتِ قرآن سننے کی سعادت کے ساتھ ساتھ ترجمہ و تفسیر (دلچسپ قرآنی  واقعات) سننے کی سعادت نصیب ہوگی تمام اسلامی بہنوں سے مدنی التجاء   کہ اس کورس میں  نہ صرف خود شرکت فرمائیں بلکہ دیگر اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرکے انہیں بھی اس کورس میں داخلہ دلوائیں۔