Book Name:Mout Se Ibrat Hasil Karain

                                   یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

مختصر وضاحت:یعنی نہ ہی شاعری سے عشق کرنے والا رہے گا اور نہ ہی شہرت تلاش کرنے والے کا عاشق رہے گا۔کیونکہ نہ تو پہلے کوئی رہا ہے اور نہ ہی آئندہ کوئی رہے گا البتہ نیکی و بھلائی کاذکرِ خیر باقی رہے گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  سُنا آپ نے کہ ان سُود خوروں  کو دنیا میں  کیسی عبرت ناک موت آئی،دنیا میں اس طرح کے لرزہ خیز واقِعات  بندوں کو گناہوں کے انجام سے ڈرانے اور سنّتوں بھرے رَستے پر چلنے کی ترغیب کیلئے دکھائے جاتے ہیں ۔عبرت کیلئے کبھی کبھی ظاہرکی جانے والی سزاؤں کے مناظِر کے علاوہ مزید خوفناک عذاب کا سلسلہ بھی اُن گنہگاروں کیلئے ہو سکتا ہے ۔ اِس لرزہ خیز واقِعہ میں مرنے والے کو '' سود خور'' ظاہِر کیا گیا ہے۔ واقِعی سُود کی  بَہُت زیادہ نُحُوست ہوتی ہے ۔ آئیے ! اس بارے میں پارہ3سُوْرَۃُ الْبَقَرَۃ کی آیت نمبر 278اور 279  میں ارشادِ باری تعالیٰ سنئے،چنانچہ ارشاد ہوتاہے :

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ ذَرُوْا مَا بَقِیَ مِنَ الرِّبٰۤوا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ(۲۷۸)فَاِنْ لَّمْ تَفْعَلُوْا فَاْذَنُوْا بِحَرْبٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖۚ- (پ۲،البقرۃ:۲۷۸-۲۷۹)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اے ایمان والواللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو باقی رہ گیا ہے سُود اگر مسلمان ہو۔پھر اگر ایسا نہ کرو تو یقین کرلواللہ اوراللہ کے رسول سے لڑائی کا

تفسیر صِراطُ الْجِنَان جلد 1صفحہ 413 پر اس آیتِ مبارکہ کا شانِ نزول  یہ بیان کیا گیا ہے کہ یہ آیت ان اصحاب کے حق میں نازل ہوئی جو سُود کی حُرمت نازل ہونے سے قبل سُودی لین دین کرتے تھے اور ان کی کافی بھاری سُودی رقمیں دوسروں کے ذمہ باقی تھیں،اس میں حکم دیا گیا کہ سُود کی حُرمت نازل ہونے کے بعد سابقہ بقیہ سُود لینے کی بھی اجازت نہیں۔(خازن،البقرۃ،تحت الآیۃ:۲۷۸،