Book Name:Faizan-e-Imam Azam

نیزامیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مرکزی مجلسِ شورٰی کی طرف سے جاری ہونے والے'' مدنی پھولوں ''کے مطابق اسلامی بہنوں کی تربیَت کیجئے ۔ شرکت کرنے والیوں کاہَدَف فی ذیلی حلقہ کم از کم7اسلامی بہنیں ہیں۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہ کراس کے اجتماعات میں شرکت کی بڑی برکتیں ہیں  آیئے آپ کی ترغیب کے لئے ایک مدنی بہار آپ کے سامنے بیان کرتی ہوں ،چنانچہ

سیدھا راستہ مل گیا

          پنجاب(پاکستان) کی ایک اسلامی بہن کا خاندان عقائد کے اعتبار سے مختلف خانوں میں بٹا ہوا تھا، وہ شدید پریشان تھیں کہ کون سے لوگ صحیح راستے پر ہيں ۔ وہ ربّ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعائیں بھی کیا کرتیں کہ انہیں سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا ہوجائے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّانہیں سیدھا راستہ یوں ملاکہ ایک دن چند اسلامی بہنوں نے انہیں عاشقانِ رسول کی مدنی  تحریک دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی۔وہ سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئیں۔وہاں ایک مبلغہ اسلامی بہن نے امیراہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمدالیاس عطارقادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ نازتالیف فیضانِ سنّت سے دیکھ کر بیان کیا ۔ اس بیان کو سن کروہ خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے کانپ اٹھیں۔ رقّت انگیز دُعا ، صلوٰۃ وسلام اور اسلامی بہنوں کی اپنائیت بھری ملاقاتوں نےانہیں بَہُت متأثر کیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی برکت سےانہیں نماز پنجگانہ اور رمضان کے روزوں کی پابندی اورمذہبِ مُہذَّب اہلسنّت پر استقامت نصیب ہوئی ۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دامنِ کرم سے وابستہ ہوکر عطّاریہ بھی بن گئیں ۔ (میں نے مدنی برقعہ کیوں پہنا ،ص23)

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہ  تعالٰی علٰی محمَّد  

امامِ اعظم کا اندازِ تجارت!