Book Name:Faizan-e-Imam Azam

تھیں کہ آپ نے ساری زِندگی پیارے آقا ، مکی مَدَنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنَّتوں  کی خِدمت  میں گُزاردی ،ساری رات عِبادت وتِلاوت میں بَسر ہوتی ،خُوب خُوب صَدَقہ وخَیْرات فرماتے اور ضَرورت کے وَقْت گُفتگو فرماتے۔ہمیں بھی فالتو باتوں سے بچتے ہوئے دوسری اسلامی بہنوں سے   نَرمی اورحُسنِ اَخْلاق سے پیش آنا چاہیے۔اورآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی سُنَّت پرعمل کرتے ہوئے عِلْمِ دِیْن کی اِشاعت اور اِحْیائے سُنَّت کی خِدْمت کیلئے خُوب خُوب کوشش کرنی چاہیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سنّتیں اور آداب بیان کرنے کی سعادت حاصل کرتی ہوں ۔ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت، مصطَفٰے جانِ رحمت، شمعِ بزمِ ہدایت،نوشۂ بزمِ جنّتصَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سےمحَبَّت کی اُس نے مجھ سے محَبَّت کی اور جس نے مجھ سےمحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔(مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،۱/۵۵ حدیث ۱۷۵)

حُسنِ سُلُوک کی سنتیں اورآداب

آئیے!سب سے پہلےحُسنِ سُلُوک کی فضیلت پر 2فرامینِ مصطفےٰ صَلَّی اللہ  تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے:  (1)ہر حُسن ِ سُلُوک  صدقہ ہے غنی کے ساتھ ہو یا فقیر کے ساتھ۔(مجمع الزوائد ، کتاب الزکوٰۃ ، باب کل معروف  صدقۃ  ، ۳/۳۳۱، حڈیث: ۴۷۵۴)(2)جواللہ  اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے اُسے چاہئے کہ صِلَہ ٔرِحمی (رشتہ داروں کے ساتھ اچھا برتاؤ )کرے۔(بخاری ،  ۴/۱۳۶،حدیث: ۶۱۳۸)٭قرآن و احادیث میں ہمیں  والدین،رشتہ داروں،یتیموں،مسکینوں ، قریبی اور دور کے پڑوسیوں ،مسافروں غلاموں کے ساتھ حُسنِ سلوک اور بھلائی کرنے کا حکم دیا گیاہے  ٭ حُسن ِ سُلُوک سے پیش آنا ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مبارک سنت ہے ۔ حسنِ سلوک کے حوالے سے  مزید مدنی پھول مدنی حلقے میں بیان کیے جائیں گے ۔