Book Name:Faizan-e-Imam Azam

( اعلان :)

حُسنِ سُلُوک کے بارے میں بقیہ اہم  مدنی پھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

حُسنِ سُلُوک کی سنتیں اورآداب

٭حُسنِ سُلُوک کرنے میں والدین کا مرتبہ سب سے بڑھ کر ہے۔(ردالمحتار ،۹ /۶۷۸ ملخصاً) ٭حُسنِ سُلُوک کی مختلف صورَتیں ہیں، ہَدِیّہ و تحفہ (Gift)دینا اور اگر ان کو کسی کام میں مدد در کار ہوتو اِس کا م میں ان کی مدد کرنا، انہیں سلام کرنا،ان کی ملاقات کو جانا،ان کے پاس اُٹھنا بیٹھنا،ان سے بات چیت کرنا،ان کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔(دُرَر، ۱/۳۲۳ملخصاً) ٭امامِ اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا: یادرکھو! اگر   تم لوگو ں کے ساتھ حُسنِ سُلُوک سے پیش نہ آئے تو وہ تمہارے دشمن بن جائیں گے اگرچہ تمہارے  ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں۔ (امام اعظم کی وصیتین،ص ۲۵۔) ٭اَوْلِیَاء ُاللہ  اپنی بُرائیاں کرنے والوں بلکہ جان کے در پے رہنے والوں  کے ساتھ بھی حُسنِ سُلُوک کیا کرتے ہیں۔(غیبت کی تباہ کاریاں ص۳۴۲ ماخوذاً)٭حُسنِ سُلُوک کرنے سے اللہ  پاک کی رِضا حاصل ہوتی ہے٭حُسنِ سلوک لوگوں کی خوشی کاسبب ہے۔٭ حُسنِ سُلُوک کرنے سے فرشتوں کومَسَرّت ہو تی ہے۔٭حُسنِ سُلُوک کرنے سےمسلمانوں کی طرف سےاس شخص کی تعریف ہوتی ہے۔٭ حُسنِ سُلُوک کرنے سے شیطان کو اس سے رَنج پہنچتا ہے۔٭ حُسنِ سُلُوک کرنے سے عمربڑھتی ہے۔ ٭ حُسنِ سُلُوک  کرنے سے رِزْق میں برکت ہو تی ہے۔(تَنبیہُ الغافِلین، ص ۷۳ملخصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد