Book Name:Miraaj kay Waqiaat

خوب عبادت کرنی چاہئے،ماہِ رجب اور ماہِ شعبان کے نفل روزوں کا اہتمام بھی کرنا چاہئے،شَعبانُ المعظم کے پورے مہینے اور بالخُصُوص15شَعبان(شبِ برأت) کوعبادت و اِستغفار کی خوب کثرت کرنی چاہئےاور اس کے ساتھ ساتھ اللہ کریم سے اپنی دُنیا و آخرت کی بہتری کیلئے دُعائیں  بھی مانگتے رہنا  چاہئے۔

کرنا تم عطارؔ کے حق میں دعائے مغفرت

اِس جہاں میں عافیت ہو اُس جہاں میں عافیت

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۸۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

لنگرِ رضویہ میں حصہ لیجئے!

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ملک و بیرونِ ملک ہر سال ہزاروں عاشقانِ رسول پورے ماہِ رمضان اورآخری عشرے کے اِعتکاف کی سعادت حاصل کرتے ہیں،ان عاشقانِ رسول کے لیے”لنگرِ رضویہ“(سحری وافطاری)کابہت بڑا اِنتظام کیاجاتا ہے تا کہ یہ عاشقانِ رسول دِلجمعی کے ساتھ علمِ دِین کے مدنی حلقوں اورمدنی مذاکروں میں بھرپورتوجہ کے ساتھ شرکت کر سکیں۔لنگرِ رَضَویہ کی مد میں کروڑوں روپے کے اخراجات ہوتے ہیں ،اس کارِ خیر میں بھی کئی عاشقانِ رسول اپنا حصہ شامل کرتے ہیں،اس سال بھی اِنْ شَآءَاللہ ملک وبیرونِ ملک سینکڑوں مقامات پر پورے ماہ اورآخری عشرے کا اعتکاف ہو گا،جس میں ہزاروں عاشقانِ رمضان،ماہِ رمضان کی مبارک ساعتوں سے برکتیں لُوٹنے کی سعادت حاصل کریں گے۔تمام عاشقانِ رسول رضائے اِلٰہی  اور دیگر اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ ”لنگرِ رضویہ“کی مدمیں اپنا حصہ شامل کرنے کی نیّت فرما لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد