Book Name:Miraaj kay Waqiaat

ماہِ رمضان المبارک میں سُنّت اِعتکاف کا اِہتمام کیا جاتاہے،جس میں عاشقانِ رسول دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں ہونے والے سُنّت اِعتکاف میں شرکت کرکے خوب علمِ دین کے قیمتی موتی چُننے کاشرف پانے کے ساتھ ساتھ مختلف مدنی کورسز اور مدنی قافلوں میں سفرکی بھی سعادت حاصل کرتے ہیں۔اللہ کریم مجلسِ عُشْر و  اَطراف گاؤں کو مزید برکتیں اورترقیاں نصیب فرمائے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ہم نے سُنا کہ ٭شبِ معراج،شبِ اسریٰ کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمام آسمانوں کی سیر فرمائی۔ ٭ شبِ معراج شبِ اسریٰ کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمام انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلام کی اِمامت فرمائی۔٭شبِ معراج ،شبِ اسریٰ کے دُولہا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکوملاقات کا شرف عطا فرمایا۔٭شبِ معراج شبِ اسریٰ کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ربِّ کریم کی بڑی بڑی نشانیوں کو مُلاحَظہ فرمایا۔ ٭شبِ معراج ،شبِ اسریٰ کے دُولہا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے لامکاں کی سیر فرمائی۔٭شبِ معراج ،شبِ اسریٰ کے دُولہاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بغیر کسی واسِطے کے اللہ کریم کے دیدارسے فیضیاب ہوئے۔

اللہکریم شبِ معراج کے دُولہا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے طفیل ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے اور ہمیں بلا حساب وکتاب داخلِ جنت فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

کل رجب المرجب کی ستائیسویں شب یعنی شبِ معراج ہے،دُنیابھر میں عاشقانِ رسول”اِجتماعِ معراج“میں شرکت کرکے کل کی برکت و رحمت والی عظیم رات عبادت میں