Book Name:Miraaj kay Waqiaat

دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.netسے اس کتاب کو پڑھابھی جا سکتا ہے، ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مہینا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!رجب المرجب کا مبارک مہینا اپنی برکتیں لٹاتا ہوا رخصت ہورہا ہے،پھرعنقریب”شعبانُ المعظّم“کا مہینا جلوہ گر ہوگا۔رحمتِ عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس ماہِ مُبارک کو اپنی طرف منسوب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:شَعْبَانُ شَھْرِیْ وَ رَمَضَانُ شَھْرُ اللہ یعنی شعبان میرا مہینا ہے اور رمضان اللہ کریم کا مہینا ہے۔ ([1])

نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے شعبانُ المعظّم کے نفل روزوں کو رمضانُ المبارک کے فرض روزوں کے بعد سب سے افضل قرار دیا،چونکہ اس مہینے میں تمام بندوں کے اعمال اللہ  کریم کی بارگاہ میں پہنچائے جاتے ہیں،اس لئے اُمّت کو روزوں کی ترغیب دینے کے لئے اس مہینے میں خود بھی کثرت کے ساتھ روزے رکھے۔آئیے!شَعبانُ الْمُعَظَّم  کے روزوں کی فضیلت پر مشتمل تین (3) احادیثِ مبارکہ سُننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں:

شعبان کے روزوں کی فضیلت

نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے سوال کیا گیا کہ رمضان کے بعد کون سا روزہ افضل ہے؟ ارشاد فرمایا:رمضان کی تعظیم کے لئے شَعبان کا روزہ رکھنا۔(شعب الایمان،باب الصیام،صوم شعبان، ۳ /۳۷۷، حدیث:۳۸۱۹)


 

 



[1]  جامع صغیر،حرف الشین،ص۳۰۱،حدیث: ۴۸۸۹