Book Name:Miraaj kay Waqiaat

تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے تشریف لانے کی شہرت کے باوجود)دربان فرشتے کے یہ تین سوال(کہ تم کون ہو؟ تمہارے ساتھ کون ہیں ؟اور کیا اِن کو بُلایا گیا ہے؟) صرف اسی لیے ہیں کہ جبریل یہ دروازہ تمہارے لیے تو ہے نہیں ،تمہارا دروازہ تو کوئی اَور ہے ،آج تم ادھر کیوں داخل ہونا چاہتے ہو،انہوں نے فرمایا کہ آج میں اُن کے ساتھ ہوں، جن کی خاطر یہ دروازہ بنایا اور بند رکھا گیا ہے ،آج اِس دروازے کے کھُلنے کا دن ہے،لہٰذا یہ سوالات صرف اور صرف ضابطے اور قانون کی کاروائی مکمل کرنے کیلئے کئے گئے تھے۔([1])

 جب آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم دروازے سے گزر کر آسمان کے اُوپر تشریف لائے تو دیکھا کہ حضرتِ آدم عَلَیْہِ السَّلَام تشریف فرما ہیں۔حضرتِ جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی:یہ آپ کے والِد حضرت آدم عَلَیْہِ السَّلَام ہیں،اِنہیں سلام فرمائیے۔آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے سلام کہا، اُنہوں نے سلام کا جواب دیا ،پھر آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آمد پر خوشی کا اظہار ان الفاظ سے کیا: مَرْحَبًام بِالْاِبْنِ الصَّالِحِ وَالنَّبِیِّ الصَّالِحِ یعنی صالح بیٹے اور صالح نبی کو خوش آمدید۔([2])اسی طرح ہر آسمان پر سوال و جواب اورانبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  سے ملاقاتیں ہوتی رہیں مثلاً دوسرے آسمان پرحضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ عَلَیْہِمَاالسَّلَام  کو مُلاحظہ فرمایا،یہ دونوں خالہ زاد بھائی ہیں۔تیسرے آسمان پر حضرت یُوسُف عَلَیْہِ السَّلَام کو مُلاحظہ فرمایا۔ چوتھے آسمان پر حضرت اِدْرِیس عَلَیْہِ السَّلَام کو مُلاحظہ فرمایا۔پانچویں آسمان پر حضرت ہارون عَلَیْہِ السَّلَام ،چھٹے آسمان پر حضرت موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کو ملاحظہ فرمایا،ساتویں آسمان پر حضرت ابراہیم عَلَیْہِ وَالسَّلَام  کو اس حال میں مُلاحظہ فرمایا کہ آپ عَلَیْہِ


 

 



[1]  مرآة المناجيح، ۸/١٣۸ ملخصاً

[2] بخارى، كتاب مناقب الانصار،باب المعراج،۲/۵۸۴،حدیث:۳۸۸۷