Book Name:Miraaj kay Waqiaat

گزارنے کے بعد27رجب کا روزہ رکھنے کی بھی  سعادت حاصل کریں گے،27 رجب کے روزے کی بہت زِیادہ فضلیت ہے:”جوکوئی خوش نصیب27رجب کا روزہ رکھتا ہے،اُسے 60ماہ کے روزوں کا ثواب ملتا ہے“۔(کفن کی واپسی،ص8)

100سال کے روزوں کا ثواب

سرکارِدوعالم،شاہِ آدم و بنی آدم،رسولِ محتشمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ذِیشان ہے:’’رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اُس دن روزہ رکھے اور رات کو قیام (عبادت )کرے تو گویا اُس نے100 سال کے روزے رکھے، 100 برس کی شب بیداری کی اور یہ رجب کی 27تاریخ ہے۔‘‘ (شُعَبُ الْاِیْمَان ج۳ص۳۷۴حدیث ۳۸۱۱ (

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بیان کو اِختِتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعادَت حاصِل کرتا ہوں۔نبیِّ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے: جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔(مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،۱/۹۷، حدیث:۱۷۵)

سُنّتیں عام کریں دِین کا ہم کام کریں                         نیک ہوجائیں مسلمان مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بات چیت کرنے کی سُنّتیں اور آداب

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے شیخِ طریقت،امیراہلسُنَّتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکےرسالے