Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

آئے دن لڑائی جھگڑے  معمول بن گئے ہیں، ہر ایک رِزق میں بے برکتی  کی وجہ سے پریشان ہے ،والدین نافرمان اولاد سے بیزار ہیں ۔

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ذراغور کیجئے! ہمارے ساتھ ایساکیوں ہورہا ہے ؟ ہم  کیوں ان پریشانیوں کا شِکار ہوتے جارہےہیں؟شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ آج ہم نے اللہ پاک اور اس کے رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےفرامین پر عمل کرنا چھوڑدیا ہے اوردن رات ان کی نافرمانی والے کاموں میں مشغول ہیں۔ اگر ہم  خُود نمازوں سے دُور رہیں گے اور اپنے بچوں کو بھی نمازکی ترغیب  نہیں  دلائیں گےتویاد رکھئے! آئے دن ہمیں اِنہی پریشانیوں  کا سامنا  رہ سکتا ہے  ۔کسی نے  چوٹ کرتے ہوئے  کیا خوب کہا ہے کہ

جوکچھ ہیں وہ سب اپنے ہی ہاتھوں کے ہیں کر تُوت       شکوہ  ہے  زمانے  کا  نہ  قسمت  کا گِلہ ہے

دیکھے   ہیں  یہ   دن   اپنی   ہی غفلت  کی  بدولت        سچ  ہے  کہ  بُرے  کام  کا  اَنجام  بُرا ہے

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقعی ہمارے  گھروں میں پریشانیوں ،بیماریوں ،لڑائی جھگڑوں اور تنگدستیوں نے جو ڈیرے ڈال رکھے ہیں، اس کی  وجہ اللہ  پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے اَحکامات کی  خلاف ورزی  بھی ہوسکتی ہے۔لہٰذا  زندگی کو غنیمت (Plunder)جانتے ہوئے سچی توبہ کیجئے  اور نمازوں کی پابندی شُروع کردیجئے ورنہ يادركھئے!جان بوجھ کرنَماز قَضا کرناگناہِ کبیرہ،حرام اور جہنم میں لےجانےوالاکام ہے۔جیساکہاللہپاک پارہ16،سُوۡرَۂ مَرۡیَم کی آیت نمبر59میں اِرشاد فرماتا ہے:

فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّاۙ(۵۹)(پ۱۶، مریم:۵۹ )

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:تو اُن کےبعد اُن کی جگہ وہ ناخَلف آئے جنہوں نے نَمازیں گنوائیں(ضائع کیں) اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عَنْقریب وہ دوزَخ میں’’غَیّ“ کا جنگل پائیں گے۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بیان کردہ آیتِ مُبارَکہ میں”غَیّ“  کا تَذکِرَہ ہے اور اِس سے مُراد جَہَنَّم کی ایک وادی ہے۔صَدْرُ الشَّرِیْعَہ حضرت  علّامہ مولانامُفْتی محمد اَمْجد علی اَعْظَمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہ