Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

آئیے!بَطورِتَرغِیْب ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاور پابندی کےساتھمدنی مذاکرےمیں شرکت کرنےکی نِیَّت کیجئے۔چنانچہ

 گناہوں سے توبہ کر لی!

          واہ کینٹ(پنجاب پاکستان )کےایک اسلامی بھائی معاشرے کے دیگر  نوجوانوں کی طرح متعدد اَخلاقی بُرائیوں میں مُبتلاتھے ۔مثلاًفلمیں ڈرامےدیکھنا،کھیل کُود میں وَقْت بربادکرنا،موبائل فون اور انٹر نیٹ میں وقت صرف کرنا ان کا محبوب مشغلہ تھا۔ ایک دن  انہیں مدنی چینل  پر مدنی مذاکرہ دیکھنےکی سعادت نصیب ہوئی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! مدنی مذاکرہ  دیکھنے اور سننے کی برکت سے انہیں کافی سکون ملا اور  انہوں نے اپنے تمام پچھلے گناہوں سےتوبہ کرلی اورفرائض وواجبات کاعامِل بننےکےلئے کوشاں ہوگئے ،چہرے پرایک مُٹھی داڑھی سجالی ہےاورسُنّت کےمطابق مدنی حُلیہ بھی اپنا لیاہے، اللہ کریم  کامزید کرم یہ ہواکہ والدین نے بخوشی اُنہیں دعوتِ اسلامی کےمدنی کاموں کےلئے ’’وقفِ مدینہ‘‘ کر دیا۔   

مدنی چینل کی مہِم ہےنفس وشیطاں کے خلاف         جو بھی دیکھے گا کریگا اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اِعتراف

نفسِ  اَمَّارہ  پہ ضَرب  ایسی  لگے  گی  زور دار       کہ ندامت  کے  سبب ہوگا گنہگار اشکبار

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد    

عبادت کا ذوق پیدا کرنے کے  چندطریقے!

               میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!ہم  عبادت میں رغبت پانے کیلئے عبادت کے فضائل اور بُزرگانِ دِین  کے واقعات سُن رہے تھے کہ اُن کے شب و روز عبادت میں بسر ہوتے تھے۔ فی زمانہ ہماری اکثریت  عبادت سےدُور اورگناہوں  میں مشغول ہوتی جارہی ہے ۔ ہم غور کریں کہ آخر وہ کون سے اَسباب ہیں،جن کی نحوست ہمیں عبادت سے دُور کرتی جارہی ہے۔اگرعبادت کرتے بھی ہیں تواِس میں بھی خشوع و خضوع حاصل نہیں ہوتا،عبادت میں دل نہیں لگتا،یاد رکھئے!عبادت سے دُوری کے بہت سے اسباب ہیں جن میں مبتلا