Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

اس کا علاج یہ ہے کہ ضرورت ہو توسادہ  موبائل فون رکھئے یا اِنٹرنیٹ  استعمال کرنے کیلئے موبائل رکھنا ہوتومزاحیہ اور بیہودہ ویڈیوزدیکھنےاورموسیقی سُننےکےبجائےمکتبۃُ المدینہ کےبستےسےتلاوت  ونعت  اور امیرِاہلسنت، نگرانِ شوریٰ اوردیگرمُبلغین کےسُنّتوں بھرےبیانات ،مدنی مذاکرے اورفرض عُلُوم کورس والےمیموری کارڈز ھدیۃً حاصل کیجئے،خودبھی توجہ کے ساتھ سنئےاپنےعزیزوں اوردوستوں  میں بھی عام کیجئے،اس کی برکت سے معلومات کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آئےگااورگناہوں سےبازرہتے ہوئےعبادت کاشوق پیدا ہوگا۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   

ہماری   بگڑی   ہوئی عادتیں  نکل جائیں                                ملے گناہوں کے امراض سے شفا یارب

مجھے دے خودکو بھی اورساری  دنیاوالوں کو                          سدھارنے کی تڑپ اورحوصلہ یارب

(وسائل بخشش ،ص۷۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد    

(5)عبادت کے فوائد کو پیشِ نظر رکھئے !        

                میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! عبادت کا ذوق  وشوق پیدا کرنے کیلئے   رِضائے الٰہی کے حصول کے ساتھ ساتھ اس کے دُنیوی اور اُخروی فوائد کو پیشِ نظر رکھئے  کہ اس  طرح  بھی عبادت کا شوق پیدا ہوگا ۔ چنانچہ والدِ اعلیٰ حضرت ،مولانا نقی علی خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  نے عبادت کرنے  کے دنیاوی  اور اُخروی  کئی فوائد بیان  فرمائے ہیں،  آئیے ! ان میں کچھ فوائد ہم بھی سنتے ہیں:

(1)جو شخص عبادت کرتاہے خدا کے عابد بندوں مىں داخل ہوتا ہےاور خدائے تعالىٰ عابدوں کى مدح و ثنا کرتا ہے۔(2)جوشخص عبادت کرتاہے،اللہ پاک اس سے محبت رکھتا ہے (3) (جو شخص عبادت کرتاہے  اللہ پاک )اس کے سب کام درست کرتا ہے، (4) (جو شخص عبادت کرتاہے  اللہ پاک ) اس کے رِزق کا کفىل ہوتا ہے، (5) (جو شخص عبادت کرتاہے  اللہ پاک )اس کى مدد کرتا ہے اور دشمنوں کے شر اور