Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

فساد سے محفوظ رکھتا ہے، (6) (جو شخص عبادت کرتاہے  اللہ پاک )اس کا مُونِس ہوجاتا ہے اور وحشت اس کے دل سے دُور کرتا ہے، (7) (جو شخص عبادت کرتاہے  اللہ پاک )مخلوق کے دل مىں اس کى محبت پىدا کرتا ہے  کہ چھوٹے بڑے امىر غرىب اچھے بُرے ىہاں تک کہ آسمان وزمین کے چرند پرند،اس سے محبت رکھتے ہیں۔ (8) (جو شخص عبادت کرتاہے) برکتِ عام اس کو عنایت ہوتی ہے یہاں تک کہ لوگ اس کے کپڑوں اور مکان سے تبرک(حاصل ) کرتے ہىں اور فائدہ اُٹھاتے ہىں، (9) (جو شخص عبادت کرتاہے  )اللہ پاک کی بارگاہ مىں اس کو اىسى عزّت حاصل ہوتى ہے کہ لوگ اس کى عزّت و برکت کو اپنى حاجتوں مىں وسىلہ کرتے ہىں اور اس کے تَوَسَّل اور شفاعت سے مُرادىں پاتے ہىں، (10) (جو شخص عبادت کرتاہے  ) موت کى سختى سے محفوظ رہتا ہے، (11) (جو شخص عبادت کرتاہے  )پروردگارِ عالَم اس کو اس وقت اىمان و معرفت پر ثابت رکھتا ہے اورشىطان کے وسوسےاور اغوا ء (دھوکے)سے بچاتا ہے۔ (12) (جو شخص عبادت کرتاہے  فرشتے ) اسے قبر کے فتنہ سے امن مىں رکھتے ہىں اورنکیرین کے سوال  کا جواب سکھاتے ہىں،(13)اس کى قبر کو روشن اور فَراخ کرتے ہىں،(14)اس کى قبر مىں بہشت کى طرف کھڑکى کھول دىتے ہىں۔ (15) (جو شخص عبادت کرتا ہے   وہ )قىامت کی پریشانیوں سے محفوظ رہے گا، (16) (جو شخص عبادت کرتاہے  اس کا  )نامۂ اعمال  اُس کا دہنے ہاتھ(Right Hand) مىں دىا جائے گا(17) (جو شخص عبادت کرتاہے  )حساب اس کا آسانى کے ساتھ ہوگا ىا (فرشتے)اس سے بالکل حساب نہ کرىں گے، (18)  (جو شخص عبادت کرتاہے  فرشتے اسے) پانى حوضِ کوثر کا پلائىں گے اس کے پىنے کے بعد پىاس اس کے پاس کبھى نہ آئے گى۔ (19) (جو شخص عبادت کرتاہے  وہ  )پُلِ صراط سے آسانى کے ساتھ گزر جائے گا، (20) (جو شخص عبادت کرتاہے  فرشتے ) قىامت کے دن اسے نور کے منبروں پر بٹھائىں گےاور عرش ىاحضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جھنڈے کے ساىہ تلے جگہ دىں گے، (21) (جو شخص عبادت کرتاہے فرشتے اسے   )خدا کے دىدار سے  مشرف فرمادىں گے