Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?
میں نجات کا سبب بھی بن جائے گا ۔
حضرت سَیّدنا قَبِیْصَہ بن عُقْبَہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتےہیں کہ میں نےحضرت سَیِّدنا سُفیان ثوری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکواُن کےاِنتقال کےبعدخواب میں دیکھ کرپوچھا:مَافَعلَ اللہُ بِک۔یعنیاللہکریم نے آپ کے ساتھ کیا مُعاملہ فرمایا؟ تو اُنہوں نے جواب دیا کہ میں نے اپنے ربِّ کریم کا دیدار کیاتو اللہ کریم نے مجھ سےفرمایا:اےابن ِ سعید! تجھےمُبارک ہو،میں تجھ سےراضی ہوں، کیونکہ جب رات ہوجاتی تھی تو تم آنسوؤں اور رقت ِ قلبی کے ساتھ میری عبادت کرتے تھے ، جَنّت تمہارے سامنےہے جومحل لیناچاہو لے لواورتم میری زیارت کرتےرہو،کیونکہ میں تم سےدُورنہیں ہوں۔(حلیۃ الاولیاء، سفیان الثوری ، ۷/۷۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد
12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام
میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو! اللہ و رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اَحکام کےمطابق زندگی گزارنے،نماز،روزہ اورنفل عبادات کی پابندی کرنےاور بُزرگانِ دِین کی سیرت پرعمل کاجذبہ بڑھانے کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمدنی ماحول سےوابستہ ہوجائیے اور12مدنی کاموں میں خوب بڑھ چڑھ کرحصہ لیجئے۔ 12مدنی کاموں میں سےایک مدنی کام ”ہفتہ وارمدنی مذاکرہ“ بھی ہے۔اس مدنی کام کےبےشُماردِینی ودُنیوی فوائد ہیں،٭مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سےبچنے کاذِہن ملتا ہے۔٭مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین حاصل ہوتا ہے۔ ٭مدنی مذاکرےکی برکت سے دِینی معلومات(Islamic Information) کے ساتھ اَخلاقی تربیت بھی نصیب ہوتی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!اِس مدنی کام کی برکت سےبےشُمارلوگ گناہوں بھری زندگی چھوڑکرنیکیاں کرنے والےبن گئے ۔