Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

بیان کرنے کی سعادت  حاصل کرتاہوں تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمان جنت نشان ہےجس نےمیری سنت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نےمجھ سے کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔(مشکاۃالمصابیح،   کتاب الایمان  باب الاعتصام  بالکتاب والسنۃ۱/۵۵، حدیث: ۱۷۵)

سینہ  تری سنت کا مدینہ بنے آقا  جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا  بنانا

نفلی  روزوں کے مدنی پھول 

          میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!آیئے! اپنے نامہ اعمال میں اجروثواب  بڑھانے کیلئے  نفل روزوں کے فضائل اور کچھ  مدنی پھول  سنتے ہیں ۔ پہلے دو (2)فرامینِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَملاحظہ ہوں: (1)جس نے ثواب کی اُمّید رکھتے ہوئے ایک نفْل روزہ رکھا اللہ کریم  اُسے دوزخ سے چالیس۴۰ سال (کا فاصِلہ )دُور فرمادے گا۔(کَنْزُالْعُمّال ،ج۸، ص۲۵۵، حدیث۲۴۱۴۸) (2)اگر کسی نے ایک دِن نَفْل روزہ رکھا اور زمین بھر سونا اُسے دیا جائے جب بھی اِس کا ثواب پُورا نہ ہوگا اس کا ثواب تو قِیامت ہی کے دِن ملے گا۔(ابو یعلی، ۵/۳۵۳، حدیث۶۱۰۴) ٭کثرت سے نفل روزے رکھنا ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سنتِ مبارکہ ہے ۔ ٭حضرتِ سَیِّدُناسُلَیمانعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام تین(3)دن مہینے کے شروع میں ، تین(3)دن وَسْط میں اور تین(3) دن آخِر میں روزہ رکھا کرتے تھے اور اس طرح مہینے کے اَوائِل، اَوَاسِط اوراَواخِر میں روزہ دار رہتے تھے۔ (کَنْزُالْعُمّال ۸/۳۰۴حدیث۲۴۶۲۴) ٭ماں باپ اگر بیٹے کو نَفْل روزے سے اِس لئے منْع کریں کہ بیماری کا اندیشہ ہے تووالِدین کی اطاعت کرے۔ (رَدُّالْمُحتار ج۳ص۴۱۶) ٭شوہر کی اجازت کے بِغیر بیوی نَفْل روزہ نہیں رکھ سکتی۔ (دُرِّمُخْتار،رَدُّالْمُحْتار ۳/۴۱۵) ٭نَفْل روزہ قَصداًشروع کرنےسےپورا کرنا واجِب ہوجاتاہےاگرتوڑےگاتوقضاواجِب ہوگی۔ (دُرِّمُخْتار ،۳/۴۷۳) ٭ملازِم یامزدوراگر نفل روزہ رکھیں تو کام پُورانہیں کرسکتےتو’’مُسْتَاجِر‘‘(یعنی جس  نے مُلازَمت یا مزدوری پر رکھا ہے اُس) کی اجازت ضَروری ہے اور اگر کام پورا کر سکتے  ہیں توا جازت کی ضَرورت نہیں۔ ( ردالمحتار،۳/۴۷۸) ٭طالبِ علمِ دین اگر اپنی تعلیم میں معمولی سابھی حَرج دیکھےتو ہرگزنفل روزہ نہ رکھےبلکہ وہ ہفتہ وار  چھٹی کے دن روزہ رکھے اورمدنی قافلے