Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

کوساتھ لیا کہ وہ مچھلی اُٹھاکرگھر تک میرےساتھ چلے۔چنانچہ وہ میرےساتھ چل پڑا،راستےمیں جب اس نےظہر کی اَذان سُنی تومجھےکہا:اےمُحترم!کیاآپ نمازنہیں پڑھیں گے؟گویااس نےاچانک مجھےغفلت سے بیدار کردیاہو،میں نےکہا:ہاں!ہاں!کیوں نہیں!ضرورپڑھیں گے اس نےمچھلی والا برتن مسجدکے دروازے پررکھا اورمسجدمیں داخل ہوگیا،میں نےاپنےدل میں کہا: اس بچےنےبرتن کونمازپر قُربان کردیاتوکیا میں مچھلی قربان نہیں کرسکتا۔وہ نمازپڑھتارہایہاں تک کہ اِقامت کہی گئی اورہم نےجماعت  کے ساتھ نماز پڑھی۔جب باہرنکلےتودیکھاکہ برتن اپنی  جگہ موجودتھا۔میں نے گھرآکریہ واقعہ گھروالوں کوسُنایاتووہ کہنےلگے:اس بچےکوہمارےساتھ مچھلی کھانے کی دعوت دیں، جب میں نےاسےدعوت دی تواس نےکہا:میں روزےسےہوں۔میں نےاس سےکہا: پھرتم ہمارےہاں روزہ  افطارکرو۔اس نےکہا: مجھےآپ کی دعوت قبول ہے،آپ مجھےمسجدکا راستہ دِکھا دیجئے۔میں نے اسے راستہ دکھایا تو وہ مسجد میں جاکربیٹھ گیاجب ہم نےنمازِمغرب اداکرلی تومیں نے اُسےکہا:اب ہمارے گھرچلئےاُس نےجواب دیا:نمازِعشا پڑھ کرچلیں گےنمازِعشا پڑھنے کےبعدمیں اس کو اپنےگھرلےآیا جس میں3 کمرےتھے: ایک  میرااور میری بیوی کاتھا،دوسرےمیں ہماری 20 سال سے معذور(Excusable) بیٹی تھی اور تیسرےمیں ہمارامہمان تھا،رات کےآخری حصےمیں اچانک کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا میں نےپوچھا:کون ہے؟توآواز آئی:میں آپ کی فلاں بیٹی ہوں؟ میں نےکہا :وہ تو20سال سے معذورہے اور گھرمیں پڑا ہوا گوشت کاایک ٹکڑاہے،وہ کیسےصحیح ہوکرچل سکتی ہے؟یہ سن کروہ کہنے لگی: میں آپ کی وہی بیٹی ہوں،آپ دروازہ توکھولیں،  جب میں نےدروازہ کھول کردیکھاتوبالکل صحیح کھڑی تھی،ہم نےاس  سےپوچھا:ہمیں بتاؤکہ تم کیسے  شِفایاب ہوئی؟تواس نےبتایاکہ میں نے آپ کواس مہمان کابھلائی کے ساتھ ذِکر کرتے ہوئے سنُاتو میرے دل میں یہ بات آئی کہ میںاللہپاک  کی بارگاہ میں اس کا وسیلہ پیش کروں کہ وہ میری تکلیف دُور کردے،لہٰذا میں نےعرض  کی:یااللہ!تیری بارگاہ میں ہمارے اس مہمان کی عظمت کاصدقہ!میری