Book Name:Ebadat Me Lazzat Kaise Hasil Ho ?

فرماتے ہیں: ’’غَیّ‘‘ جَہَنَّم میں ایک وادی ہے جس کی گرمی اور گہرائی سب سے زِیادہ ہے، اِس میں ایک کُنواں ہے جس کا نام ’’ہَبْ ہَبْ‘‘ہے،جب جَہَنَّم کی آگ بجھنے پر آتی ہے،اللہکریم اس کُنْویں کو کھول دیتا ہے جس سے وہ (یعنی جہنم کی آگ)  بَدَسْتور بھڑکنےلگتی ہے(اللہ کریم اِرْشادفرماتا ہے :)

كُلَّمَا خَبَتْ زِدْنٰهُمْ سَعِیْرًا(۹۷) (پ۱۵، بني اسرآئيل: ۹۷)

ترجمۂ کنزالایمان:جب کبھی بجھنےپرآئےگی ہم اُسے اور بھڑکادیں گے۔

یہ کُنواں بےنَمازیوں اورزانیوں اورشرابِیوں اور سُودخواروں اور ماں باپ کواِیْذا(یعنی  تکلیف)دینے والوں کے لیے ہے۔(بہارِشریعت،۱/۴۳۴)

اِلٰہی ہوں بَہُت کمزور بندہ                   نہ دُنیا میں نہ عُقبیٰ میں سزا ہو

(وسائلِ بخشش ص 316)

جَہَنَّم کا عذاب اور دُنیا کی تکلیفیں

                میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!خوفِ خُدا سے لرزجائیےاورسچی پکی توبہ کرلیجئے ۔ذرا تصورتو کیجئے، جب  اُس خطرناک وادی  میں بے نمازی کو ڈالا جائے گا تو اُس کا کیا بنے گا۔ لہٰذا عافیت اسی میں ہے کہ ہم فرائض کی پابندی  کے ساتھ ساتھ نفل عبادات  کا شوق بھی پیدا کریں ۔پانچوں نمازیں باجماعت اداکریں اور تہجد ، اشراق وچاشت اور اَوّابین کے نوافل بھی ادا کریں  ، ہر سال ماہِ رمضان کے روزے  رکھیں اور دورانِ سال نفل روزوں کا بھی  اہتمام کریں  ، مالکِ نصاب ہونے کی صورت میں زکوٰۃ    کی ادائیگی  کے ساتھ ساتھ  دیگر نیک کاموں  میں بھی   اپنا مال خرچ(Expense) کرنے کی عادت بنائیں ۔روزانہ تلاوتِ قرآن ، ذکرو دُرُود کا معمول بنائیں  ۔ ساتھ ساتھ  اپنے دُشمن  شیطان لعین سے بھی ہوشیار رہیں کہ جب  وہ ہمیں دن رات  ان عبادتوں میں مشغول دیکھے گا تو اِس راستے سے ہٹانے کی  بھرپور کوشش کرے گا، سُستی دِلائے گااور ہمیں غافل کرنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے بھی  استعمال  کرے گا  مگر  ہمیں  ثابت قدم  رہتے ہوئے  اپنی