Book Name:Maan ke Dua ka Asar

ماں لاکھ رو روکر کہے کہ دودھ نہیں بخشوں گی اورحکم دے کہ اپنے والِد سے مت ملنا تویہ حکم نہ مانے، والِد سے ملنا بھی ہوگا اور اُس کی خدمت بھی کرنی ہوگی کہ ان کی آپَس میں اگرچِہ جدائی ہوچکی مگر اَولاد کا رِشتہ جُوں کا تُوں باقی ہے ، اَولاد پر دونوں کے حُقُوق برقرارہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”گھر درس“

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!ماں باپ کی اَہَمِّیَّت سے آگاہی حاصِل کرنے،اُن کی خدمت گزاری کا جذبہ بڑھانے،اُن کی دُعاؤں کا حقدار بننے اور اُنہیں راضی رکھنے کے طریقے جاننے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ رہیے اور ذیلی حلقے کے 8  مَدَنی کاموں میں بَڑھ چَڑھ کر حِصّہ لیجئے۔ذیلی حلقے کے8 مَدَنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک  مَدَنی کام”گھر درس“ بھی ہے،آپ تمام اسلامی بہنوں سے گزارش ہے کہ  گھر میں مَدَنی ماحول بنانے کے لئے روزانہ کم از کم ایک باردرسِ فیضانِ سنت دینے یا سُننے کی ترکیب ضرور فرمایئے (جس میں نا محرم نہ ہوں)۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے تخریج شدہ رسائل سے بھی حسبِ موقع درس دیا جاسکتا ہے۔ (دورانیہ7 مِنَٹ ہے)

اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ٭گھر دَرْس مُسَلمانوں کو بُرائیوں سےبچانے کا ذَرِیْعَہ ہے٭ گھر دَرْس بے نمازیوں کو نمازی بناتا ہے ٭ گھر دَرْس کی بَرَکت سے نیکیوں میں رَغْبَت پیدا ہوتی ہے٭ گھر دَرْس کی بَرَکت سے  مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچ جاتی ہیں٭ گھر دَرْس نمازوں کی پابندی کا ذِہْن بنانےکے ساتھ ساتھ عِلْمِ دِیْن کی بہت سی باتیں سیکھنے سکھانے کا ذَرَیْعہ ہے اورلوگوں تک  عِلْمِ دِیْن کی باتیں پہنچانا،اَجْرو