Book Name:Maan ke Dua ka Asar

ساتھ میں وَرَحْمَۃُ اللہ بھی کہیں تو 20 نیکیاں ہو جائیں گی اور وَبَرَکاتُہ،شامل کریں تو 30 نیکیاں ہو جائیں گی۔بعض لوگ سلام کے ساتھ جنَّتُ المقام اور دوزخُ الحرام کے الفاظ بڑھا دیتے ہیں یہ غلط طریقہ ہے ٭ سلام کا جواب فوراً  اور اتنی آواز سے دینا واجِب ہے کہ جس  اسلامی بہن نے سلام کیا وہ سُن لے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی 2 کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16(312 صفحات)،120صفْحات پر مشتمل کتاب”سُنّتیں اور آداب،رسالہ”163 مَدَنی پھول“ اور”101 مَدَنی پھولھدِيَّةً طَلَب کیجئے اور بغور ان کا مطالَعَہ فرمائیے۔