Book Name:Maan ke Dua ka Asar

وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا                     جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سلام کرنے کی سنتيں اور آداب

آئیے!شَیْخِ طریقت،امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رِسالے”101 مَدَنی پھول“سے سلام کرنے کی سُنّتیں اور آداب سنئے:٭مسلمان(محارم) سے ملاقات کرتے وقت اُسے سلام کرنا سُنّت ہے۔٭مکتبۃ المدینہ کی کتاب بہارِ شریعت جلد3 صَفْحَہ459پر لکھے ہوئے جُزیئے کا خلاصہ ہے:سلام کرتے وَقت دل میں یہ نِیَّت ہو کہ جس کو سلام کرنے  لگی ہوں اُس کا مال اور عزّت و آبرو سب کچھ میری حفاظت میں ہے اور میں اُن میں سے کسی چیز میں دَخل اندازی کرنا حرام جانتی ہوں۔(بہار شریعت ،۳/۴۵۹،حصہ ۱۶ ملخصا)٭دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو، ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو سلام کرنا کارِ ثواب ہے۔٭سلام میں پہل کرنا سنّت ہے۔٭جوسلام میں پہل کرےوہ اللہ کریم کامُقَرَّب ہے۔٭جوسلام میں پہل کرےوہ تکبُّر سے بھی بَری ہے،جیسا کہ نبیِّ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ باصفا ہے:پہلے سلام کہنے والا تکبُّر سے بَری ہے۔(شعب الایمان ،  کتاب، ۶/۴۳۳،حدیث:۸۷۸۶)٭سلام(میں پہل) کرنے والے پر 90 رَحمتیں اور جواب دینے والے پر 10رَحمتیں نازِل ہوتی ہیں۔(کیمیائے سعادت،۱/۳۹۴)٭اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ کہنے سے 10نیکیاں ملتی ہیں ۔


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵