Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

،حَرَکات و سَکْنَات(عادات و اَطوار)سب سےاعلیٰ دَرَجے کےاورنَفْرَت دِلانے والی باتوں سے پاک ہوتے ہیں،اُنھیں اللہ تعالیٰ عَقْلِ کامِل عطا فرماتا ہے۔دُنیا کا بڑے سے بڑا عَقَلْمَنْد(Intelligent) اُن کی عَقْل کےکَروڑویں دَرَجے تک بھی نہیں پہنچ سکتا۔ اُنہیں اللہتعالیٰ غَیْب کی باتوں سے آگاہ فرماتا ہے وہ رات دِن اللہ تعالیٰ کی اِطاعت و عِبادت میں مَشْغُول رہتے،بندوں کو اللہتعالیٰ کاحُکْم پہنچاتے اور اُس کا رَسْتَہ دِکھاتے ہیں۔اُن انبیائےکِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام میں سے جو نئی شَرِیْعَت لائے اُن کو رَسُول کہتےہیں۔اَنبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کےمَرَاتِب(یعنی دَرَجوں)میں فَرْق ہے۔بَعْض کے رُتْبے بَعض سے اَعلیٰ ہیں۔سب سے بڑا رُتبہ ہمارے آقا ومَوْلیٰ،سَیّدُالاَنْبِیا،محمدِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاہے۔آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ خَاتَمُ النَّبِیِّیْن(سب سے آخِری نَبِی)ہیں۔اللہ تعالیٰ نے نَبُوَّت کا سِلسِلہ حُضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پرخَتْم فرمادیا۔حُضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکےبعد کسی کو نَبُوَّت نہیں مِل سکتی۔ جوشخص آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بعد کسی کو نَبُوَّت مِلنا جائز سمجھے وہ دائرۂ اِسلام سے خارِج(باہَر) ہوجاتا ہے۔(کتاب العقائد ،ص۱۵تا۱۷،بتغیر)

آئیے!آج ہم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے نَبیوں میں سےایک بہت ہی مُحْتَرَم و مُکَرّم نَبی حضرت سَیِّدُنا  عیسیٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی مُبارَک زِنْدَگی کے چَنْد اِیمان اَفروز واقِعات اور آپ کے مُعْجِزَات کے مُتَعَلِّق سُنّنے کی سَعادَت حاصِل کریں گے مگر اِس سے پہلے آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کا تَعَارُف اور آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کے فضائِل سُنتےہیں، چُنانچہ

حضرت عیسٰی عَلَیْہِ السَّلَام کا تعارُف

حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَامکا نامِ مُبارَک عیسیٰ اور اِبنِ مَرْیَم آپ عَلَیْہِ السَّلَام کی کُنْیَت ہے۔ (تذکرۃ الانبیاء، ص۶۵۸)کَلِمَۃُ اللہ(بغیر باپ کے واسِطے کے محض اللہ پاک کے کَلِمَہ’’کُنْ‘‘سے پیدا ہونے والے)،مَسِیْح(چُھو کر شِفادینے والے)،وَجِیْہ(قَدْر و مَنْزِلَت والے)،مُقَرَّب(اللہ کریم کا قُرب پانے والے)اورصَالِحْ(نیک بندے)