Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

(Mother)کے ساتھ بَدْسُلوکی کامُظَاہَرہ کِیا جارہا ہے،مُسلمانوں کو آخر ہو کِیا گیا ہے؟ہماری مَساجِد پھر سے کب آباد ہوں گی؟ کس دن  نَمازیوں میں اِضافہ ہوگا؟،کب تک یُوں ہی زکوٰۃ کی ادائیگی میں سُسْتِیاں ہوتی رہیں گی؟آخر یہ سِلسِلہ کب تلک یُوں ہی چلتا رہے گا ۔؟

نماز و روزہ و حج و زکوٰۃ کی تَوْفِیْق                     عطا ہو اُمّت ِ مَحبوب کو سَدا یاربّ

(وسائل بخشش مرمم،ص۸۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                              صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!یُوں تو حضرت سَیِّدُنا عیسیٰرُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی ذات سےوَقْتاً فَوَقْتاً مُخْتَلِفْ مُعْجِزَات کاظُہُورہوتارہامگر بعض مُعْجِزَات ایسےبھی ظاہِرہوئےکہ جو بہت زِیادہ مَشْہُورہُوئے۔آئیے!اُنمُعْجِزَاتکی کچھ تَفْصِیْل سُنتے ہیں،چُنانچہ

(1)پرندے پیدا کرنا:

جب حضرت سَیِّدُنا عیسیٰ رُوْحُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے نَبُوَّت کادعویٰ کیااور مُعْجِزَات دِکھائےتو لوگوں نے دَرْخَواست کی کہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام ایک چَمگادَڑ(Bat)پیدا کریں۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام نےمٹّی سے چَمگادَڑکی صُورت بَنائی پھر اُس میں پُھونک مارِی تو وہ اُڑنےلگی۔(خازن، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۴۹،۱/ ۲۵۱)

”چَمگادَڑ“کی خُصُوصِیَّت یہ ہےکہ وہ اُڑنےوالےجانوروں میں بہت عجیب ہےاورقُدْرَت پر دَلالت کرنے میں دُوسروں سے بَڑھ کر ہےکیونکہ وہ بغیر پَروں کے اُڑتی ہے،دانت رکھتی ہے، ہنستی اور بچّہ جَنْتی (پیدا کرتی)ہے حالانکہ اُڑنے والے جانوروں میں یہ باتیں نہیں ہیں۔ (جمل، اٰل عمران، تحت الآیۃ: ۴۹،۱/ ۴۱۸،ملتقطاً)

(2) کوڑھیوں کو شفایاب کرنا: