Book Name:Hazrat-e-Isa Ki Mubarak Zindagi

اَوْلاد ہوجائے تو اُس پر لازِم ہے کہ مِحْنَت کر کے روزی حاصِل کرے۔دیکھو حضرت مَرْیَم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا جب تک صاحِب ِ اَوْلاد نہیں ہُوئی تھیں تو بِلا کسی مِحْنَت و مَشَقَّت کے اُن کے مِحْراب ِ عبادت میں پھلوں کی روزی مِلا کرتی تھی۔مگر جب اُن کے فَرْزَنْد حضرت(سَیِّدُنا) عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام پیدا ہوگئے تو اب خُدا(عَزَّ  وَجَلَّ)  کا یہ حُکم ہُوا کہ کھجور کے دَرَخْت کو ہِلاؤ اور مِحْنَت کرو اور اِس کے بعد کھجوریں ملیں گی۔ (عجائب القرآن، ص۱۶۸)

اب تک اَولاد سے جو ہیں مَحروم                                     اُن کی بھر گود اے رَبِّ قَیُّوم

سب کو رَحمت کی اپنی عطا کی                                        میرے مَوْلیٰ تُو خَیْرَات دیدے

(وسائل  بخشش مرمم ،۱۲۸)

میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!ابھی جوواقِعہ ہم نے سُنا یہ واقِعہ دعوتِ اسلامی کےاِشاعتی اِدارے مکتبۃُ الْمدینہ کی کِتاب”عَجائبُ القُرآن مَعَ غَرائِب القُرآن“ سے بَیان  کِیا گیا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اِس کتاب میں  اِس کے عِلاوہ بھی نصیحت و عِبرت کے مَدَنی پُھولوں سے مَعْمُور بہت سے دِلچسپ قُرآنی واقِعات اور دیگر حِکایات(Parables)مَوْجُود ہیں۔اس کے علاوہ

رسالہ”بیٹے کو نصیحت“کا تعارف

نَماز و زکوٰۃ کی ادائیگی،والِدَین سے حُسْنِ سُلُوک اور فکرِ آخِرت کا جَذبہ بڑھانے کے لئےمکتبۃُ المدینہ کے رِسالے ”بیٹے کو نصیحت“ کا مطالعہ اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ بہت مُفید ثابت ہوگا۔یہ رِسالہ حُجَّۃُ الْاِسْلام حضرت سَیِّدُنا اِمام محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی ایک عَرَبی تصنیف کا اُردو تَرجَمہ ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّوَجَلَّاِس رسالے میں حُصولِ عِلْم و مُطَالَعَہ کا مَقْصَد،مُرشِد کی اَہَمِّیَّت و ضرورت،پیرِ کامِل کے 26اَوْصاف،رِیا کاری اور اِس کا علاج،عِلْم پر عمل کی بَرَکت اور مُختلِف سبق آموز نصیحتیں موجود ہیں،لہٰذا آج ہی مکتبۃُ المدینہ کے بستےسے ہَدِیَّۃً طلب فرمائیے۔ خُود بھی مُطَالَعَہ کیجئے اور دُوسروں کو