Book Name:Durood-o-Salaam Kay Fazail

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بَیان کو اِختِتام کی طَرَف لاتے ہوئے سُنَّت کی فَضیلت اور چند سُنَّتیں اور آداب بیان کرنے کی سَعَادَت  حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رِسالت ،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ،مُصطَفٰے جانِ رَحْمت، شمعِ بزمِ ہدایت ،نوشۂ بزمِ جنّت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ جَنّت نِشان ہے: جس نے میری سُنَّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مُجھ سے مَحَبَّت کی اور جِس نے مُجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔ (مِشْکاۃُ الْمَصابِیح ،ج۱ ص۵۵ حدیث ۱۷۵ دارالکتب العلمیۃ بیروت )

سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا

جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

پانی پینے کی سنتیں اور آداب

آئیے!امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے”163مدنی پھول“سے پانی پینے کی سنتیں و آداب سنتے ہیں: پہلےدو(2)فرامینِ مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمملاحظہ کیجئے:٭اُونٹ کی طرح ایک ہی سانس میں مت پیو، بلکہ دو یا تین مرتبہ (سانس لے کر) پیو اور پینے سے قَبل بِسْمِ اﷲ پڑھو اور فَراغت پر اَلْحَمْدُلِلّٰہکہا کرو۔( تِرمِذی ج۳ ص۳۵۲ حدیث ۱۸۹۲)٭نبیِّ اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے برتن میں سانس لینےیا اس میں پھونکنے سے مَنْع فرمایاہے۔(ابوداود،۳/۴۷۴ حدیث: ۳۷۲۸ ) حکیمُ الْاُمَّت  حضر  ت ِ مُفْتی احمد یار خانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہحدیثِ پاک کےتحت فرماتےہیں:برتن میں سانس لینا جانوروں کا کام ہےسانس کبھی زہریلی ہوتی ہے اِس لیے برتن سے الگ مُنہ کر کے سانس لو ، (یعنی سانس لیتے وقت گلاس منہ سے ہٹا لو) گرم دُودھ یاچائےکوپھونکوں سےٹھنڈا نہ کرو بلکہ کچھ ٹھہرو ، قدرے ٹھنڈی ہو جائے پھر پیو۔(مراٰۃ المناجيح ج۶ ص ۷۷ )البتّہ درودِ پاک وغیرہ پڑھ کر بہ نیّتِ شفا پانی پر دم کرنے