Book Name:Durood-o-Salaam Kay Fazail

ومصافحہ سے نہ صرف آپس میں مَحَبَّت بڑھتی ہے بلکہ جوشخص  ملاقات کے وقت نبیِ کریم ،رؤفٌ رَّحیم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر درودِ پاک پڑھ لیتاہے،اللہعَزَّ  وَجَلَّ   دونوں کےجداہونے سے پہلے ان کی بخشش فرمادیتاہے  ۔

فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے  : جب اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کیلئے آپس میں  مَحَبَّت کرنے والے دو دوست آپس میں ملتے ہیں اورمُصافَحہ کرتے ہیں اور نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُودِ پاک پڑھتے ہیں تو اُن دونوں  کے جُدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گُناہ بَخش دیئے جاتے ہیں  ۔ ‘‘ (شعب الایمان،فصل فی المصافحۃ والمعانقۃ و غیرہماالخ، ۶/ ۴۷۱،حدیث :۸۹۴۴ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

کتاب”گلدستۂ دُرودوسَلام“کا تعارف

اے بارگاہِ شاہِ خیرالانام میں جھوم جھوم کر درود و سلام کے نذرانے پیش کرنے والے خوش نصیب عاشقانِ رسول!رب عَزَّ  وَجَلَّ کی رحمت پر جُھوم جائیے کہ اس نے ہمیں درودِ پاک کی صورت میں گناہوں کی بخشش کا بہترین ذریعہ عطا فرمادیا، لہٰذا گناہوں  کی معافی کیلئے درود و سلام کی کثرت اورتوبہ و استغفارکو اپنا معمول بنالیجئے۔دُرُود وسَلام کےفَضائل وبَرکات اور اس حوالے سے مَزید مفید مَعلُومات حَاصِل کرنے کے لئے دَعوَتِ اِسلامی کے اِشَاعَتی اِدارے مکتبۃُ المَدِینہ کی مَطبُوعہ 660صفحات پر مشتمل عظیم کتاب بنام” گلدستۂ درود و سلام“ کا مُطالعہ فرمائیے،اِنْ شَآءَاللہعَزَّ  وَجَلَّ  دُرود پاک کے متعلق بے حد مفیدمعلومات حاصل ہوں گی،اس کے علاوہ درود و سلام کے فضائل پر مشتمل  شیخِ طریقت ،امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ    کارسالہ ”ضیائے درود و سلام “ مکتبۃ المدینہ سے حاصل کرکے اس کا بھی مُطالَعَہ کیجئے اور دُوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلایئے۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں درود وسلام کی