Book Name:Durood-o-Salaam Kay Fazail

”مدنی قافلہ“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے سِینوں میں محبتِ رسول کو مزید بڑھانے اور درود و سلام کی عادت بنانے کے لئے دعوتِ اِسلامی کے  مَدَنی ماحول سےوابستہ ہوكر12مدنی  کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے۔12 مَدَنی کاموں میں سے ماہانہ ایک  مَدَنی کام” مَدَنی قافِلہ“بھی ہے۔مدنی قافلوں کا ایک مقصد مساجد کی آباد کاری بھی ہے اور مساجد کوآباد کرنے والوں سے متعلق حدیثِ پاک میں فرمایا گیا ہے کہ بے شک اللہعَزَّ  وَجَلَّ کے گھروں کو آباد کرنے والے ہی اللہوالے ہیں ۔(معجم اوسط ، ۲ /۵۸، رقم: ۲۵۰۲) آئیے! ترغیب کے لئے  مَدَنی قافِلے کی ایک  مَدَنی بہا ر سُنتے ہیں چنانچہ

دل کا مریض ٹھیک ہو گیا

بابُ المدینہ( کراچی) کے ایک اسلامی بھائی کے دل کی 2 نالیاں بند تھیں، ڈاکٹر نے اینجیو گرافی (این۔جی۔یو۔گِرا۔فِی)کروانے کا مشورہ دیا۔ایک دن ایک اسلامی بھائی نے انہیں سنّتوں کی تربیت کے مدنی قافِلے میں سفر کر کے وہاں دعا مانگنے کی ترغیب دلائی ، چُنانچِہ وہ 3 دن کے مَدَنی قافِلے کے مسافر بن گئے،واپسی پر جب ٹیسٹ کروائے گئے تو تمام رَپورٹیں دُرُست تھیں، ڈاکٹر نے حیرت سے پوچھا: آخر یہ کیسے ہوا ؟ جواب دیا،اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلے میں سفر کر کے دعا کرنے کی بَرَکت سے مجھے دل کے مُہلِک مرض سے نَجات مل گئی ۔

ہے شفا ہی شفا، مرحبا! مرحبا!

 

آ کے خود دیکھ لیں،  قافلے  میں  چلو

دل میں گر دَرْد ہو ڈر سے رُخ  زَرْد ہو

 

پاؤ  گے  فَرحتیں  قافلے  میں  چلو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۷۴)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد