Book Name:Durood-o-Salaam Kay Fazail

دُرُود ِپاک ’’صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّدِنِالنَّبِیِّ الاُمِّیْ‘‘ہزار1000مرتبہ پڑھے تو آنے والے جمعہ سے پہلے خَواب میں  میری زِیارت کرے گا اور جس نے میری زِیارت کی اللہعَزَّ  وَجَلَّ اس کے گُناہ مُعاف فرمادے گا ۔ ‘‘(القول البدیع ،الباب الثالث فی الصلاۃ علیہ فی اوقات مخصوصۃ،ص ۳۸۳ )

حضرت سَیِّدُناشیخ عبدُالحق محدِّث دِہلویرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہنقل کرتے ہیں:’’جو شخص جُمُعہ کے دن ایک ہزار1000باریہ دُرُود شریف پڑھے گااَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِنِالنَّبِیِّ الْاُمّی تو وہ سرکارِنامدار،مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی خَواب میں  زِیارت کرے گا، یا جنَّت میں  اپنی منزل دیکھ لے گا ، اگر پہلی بار میں  مَقصد پورا نہ ہو، تو دوسرے جُمُعہ بھی اِس کو پڑھ لے ،اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ پانچ(5) جُمعوں  تک اس کو سرکار ِمدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی زِیارت ہوجائے گی ۔ ‘‘(تاریخِ مدینہ، ص۳۴۳)

کچھ ایسا کردے مرے کِردگار آنکھوں  میں

ہمیشہ نقش رہے رُوئے یار آنکھوں  میں

  (سامانِ بخشش،ص۱۲۹۔۱۳۱)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

پُل صِراط پرآسانی ہوگی :

درودِپاک کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ہمارا پڑھا ہوادرودِ پاک پُلِ صراط کے اندھیرے میں  ہمارے میں  لیے نور ہوگا ۔ پُلِ صراط جہنم کے اوپر بنا ہوا ایک پُل ہے جو بال سے زِیادہ بارِیک اور تلوارکی دھار سے زِیادہ تیز ہوگا،ہرایک اپنے اعمال کےمطابق  رفتار میں گزرے  گا، کوئی بجلی کی سی  تیزی سے  پار کرلے گا تو کوئی تیز ہوا کی طرح، کوئی ایسے جیسے پرند اُڑتاہے،کوئی گھوڑے اورآدمی کے دوڑنے کی طرح اورکوئی گھسٹتا ہوا گزرےگااورجس کےبارے میں پکڑنے کا حکم ہوگا تو پُل صِراط کے دونوں   طرف