Share this link via
Personality Websites!
رکھا بلکہ قیامت میں بھی ہماری شفاعت فرمائیں گے تو مَحَبَّت اور عَقیدت بلکہ مُروَّت کا بھی یہی تقاضاہے کہ ہم بھی اُمَّتی ہونے کا ثُبوت دیتے ہوئےآپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی سُنَّتوں پر عمل کریں اورآپ پر دُرُدوسلام پڑھنے سے کبھی غَفْلَت نہ کریں ۔
|
|
(حدائقِ بخشش،ص339)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے پیارےآقا،مدینے والے مصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہم سے بے حد مَحَبَّت فرماتے ہیں کہ ہر وقت اپنی گُناہ گار اُمَّت کی بخشش کے لیے اپنے رَبّعَزَّ وَجَلَّ کے حُضُور التجائیں اوردُعائیں کرتے ہیں،یقیناً آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے ہم پربے شُمار احسانات ہیں ۔ مگر یہ کب مُمکن ہے کہ ہم اُن کا شکریہ ادا کرسکیں ۔ بس اِتنا ہی کریں کہ اُن پردُرُدوسلام کے تُحفے بھیجا کریں یعنی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے حق میں دُعائے رَحمت کیا کریں ۔ جیسے فُقرا سخی داتا کو دعائیں دیتے ہیں ۔
شُکر ایک کرم کا بھی اَدا ہو نہیں سکتا
دِل ان پہ فِدا جانِ حسن ان پہ فِدا ہو
(ذوقِ نعت، ص۱۴۴)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami