Book Name:Durood-o-Salaam Kay Fazail

قرآنِ پاک کے ذریعے علاج کرنا بالکل جائز ہے کیونکہ قرآن ِ پاک  بیماریوں کی بہترین دَوابھی ہے۔

      فرمانِ مُصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے: خَیْرُالدَّوَاءِاَلْقُرْاٰنُ یعنی بہترین دَواقرآنِ پاک ہے۔( ابن ماجہ،٤/۱۱۶، حدیث:٣٥٠١)

      اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  دُکھیارے مسلمانوں  کو فائدہ  پہنچانے  کیلئے پاکستان بھر میں کم وبیش 750 سےزائد اور پاکستان سے باہر 230سے زائد مقامات پر مجلسِ مکتوبات وتعویذاتِ عطاریہ کے  بستوں سے ماہانہ کم وبیش( 335,000)مریض اوراُن کے نُمائندے فیضیاب ہوتےہیں،جنہیں تقریباً6لاکھ تعویذات واَوْرادِعطاریہ فی سبیل اللّٰہپیش کئے جاتے ہیں۔ اس شعبے کے تحت ’’استخارہ مجلس ‘‘بھی قائم  ہے جس کے ذریعے  روزانہ دُنیا بھر سے بذریعہ فون کثیر عاشقانِ رسول اِستخارہ کرواکر اپنے مسائل کاحل جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ ماہانہ کم وبیش 55,000(پچپن ہزار)کے قریب اسلامی بھائی اس اِستخارہ سروس پر رابطہ فرماتے ہیں۔

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! آج  کے بیان میں ہم نے درود شریف کےفضائل سننے کی سعادت حاصل کی : ٭دُرودشریف پڑھنا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا کا سبب ہے ۔٭دُرودشریفپڑھنے والے کو شفاعتِ مُصطفٰے نصیب ہوگی ۔٭دُرود شریف پڑھنے والے کی روزی میں برکت ہوتی ہے۔ ٭دُرود شریف پڑھنے  سے گناہ معاف ہوتے ہیں۔٭ دُرود شریف پڑھنے سے نیکیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔٭ دُرودشریف پڑھنے سے درجات بلندہوتے ہیں۔  

اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سچی پکی محبت نصیب فرمائے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم۔