Book Name:Waqt Ki Qadr Kijiye Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor

تھے،نہ دن میں نہ رات میں حَتّٰی کہ راستے میں آتے جاتے ہوئے بھی کسی کتاب کا مُطَالَعَہ یا تکرار جاری رکھتے۔اِس طرح آپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے کئی سال تَحصیلِ عِلْم(عِلْم کی طلب) میں گزارے ۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ نے اَوْقات کی تقسیم بندی کی ہوئی تھی۔ تمام وَقْت خَیْر(نیکی) کے کاموں میں ہی صَرف ہوتا،تصنیف وتالیف ،تَدریس ،نَوافِل، تِلاوتِ قرآن، اُمور ِ آخِرت میں غَور وفِکْر، نیکی کی دعوت دینے اور بُرائیوں سے مَنْع کرنے  کے لئے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے اَوْقات مُقَرَّر تھے ۔(فیضان ریاض الصالحین،ص۱۴بتغیر قلیل)

ہے یہاں سے تُجھ کو جانا ایک دِن                    قَبْر  میں  ہوگا ٹِھکانا ایک دِن

مُنہ  خُدا کو ہے  دِکھانا  ایک دِن                        اب نہ غفلت میں گَنوانا ایک دِن

ایک دِن مَرْنا ہے آخِر مَوْت ہے                        کر لے جو کرنا ہے آخِر مَوْت ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

وَقْت کی قدر کرنے کاطریقہ

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی ہم نے وَقْت  ضائع کرنے والےاُمُوراور وَقْت كے قدردانوں کے ارشادات سننے کی سعادت حاصل کی ۔جنہیں سُن کر وَقْت کی قدر کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہوگا۔ اس جذبے کو مزید پروان چڑھانے كيلئے چندایسے طریقے سُنتے ہیں،جن پرعمل کی بدولت ہمیں ثابت قدمی نصیب ہو سکتی ہے،چنانچہ

٭موبائل فون و انٹر نیٹ کے غیر ضروری استعمال  سے پرہیز کیجئے اورضرورتاًسادہ اور سستا سا موبائل استعمال کیجئے٭حتی الامکان لکھ کر گفتگو کی عادت ڈالئے ورنہ کم سے کم الفاظ میں گفتگو کی ترکیب بنائیے٭وقت کی قدر کا جذبہ بڑھانے کے لئے خود کو زیادہ سے زیادہ نیکی کے کاموں میں مشغول رکھئے اور پورے دن کا ایک جدول (Schedule)بنالیجئے،جس میں فُضُول  اور وقت ضائع کرنے والے کام