Book Name:Waqt Ki Qadr Kijiye Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor

وتلاوت اورامیرِ اہلسنّت،نگرانِ شُوریٰ اوردیگر مُبلغینِ دعوتِ اسلامی  کےسُنَّتوں بھرے بیانات ،فرض عُلُوم کورس،علمِ دِین سے مالامال رنگے برنگے قِیمتی مدنی پھولوں کی خوشبوؤں سے مہکتے ہوئے مدنی مذاکروںوالے میموری کارڈھدیۃً حاصل کیجئے اور توجہ کے ساتھ سُنئے، جی ہاں!علمِ دین کاشوق رکھنے والوں کے  لیے دعوتِ اسلامی کی مجلس آئی ٹی کی طرف سے مختلف ایپلی کیشنز(Applications)بھی متعارف کروائی جاچکی ہیں، مثلاً"مولانا محمداِلیاس قادِری،الحاج عبیدرضاعطاری،مولانامحمد بلال رضا عطاری،حاجی محمدعمران عطاری،اوقاتُ الصلوٰۃ(Prayer Timeالقرآنُ الکریم،رُوحانی علاج،مدنی انعامات،مدنی چینل،مدنی خاکہ،دارالافتاء اہلسنّت"،حج وعمرہ،ذہنی آزمائش"(کوئزایپلی کیشن)Zehni Azmaish(Quiz App)" ،وغیرہ،ان ایپلی کیشنز (Applications) کے ذریعے بھی معلومات کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آئے گا۔اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

کھیل کُود میں وَقت بَربَاد کرنا

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!وَقْت ضائع کرنے والے کاموں میں سےایک کام کھیل کُودکی بُری عادت بھی ہے،مختلف کھیل تماشے ہماری نوجوان نسل کی صلاحیت وقابلیت کو دِیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں ۔آج جسے دیکھئے کھیل  کاشیدائی نظر آتاہے اوراس شوق میں مہارت حاصل کرکے شہرت کے خواب دیکھتا ہے،  کوئی کرکٹ میں تو کوئی فٹبال میں نام کمانا چاہتا ہے، کوئی ہاکی،ٹیبل ٹینس کا مشہور پلیر بننے کے سُہانے سپنے دیکھتاہے،کوئی سنوکر،کیرم بورڈ میں خودکو چیمپئن سمجھتا،توکوئی پتنگ بازی،کبوتر بازی،جُوا،شطرنج اورنہ جانے کیسے کیسے عجیب وغریب کھیلوں کا شوقین نظر آتا ہے۔کرکٹ کے بعض شائقین  ایسے بھی ہوتے ہیں کہ ساری  ساری رات  کرکٹ کھیلتے،خوب شور وغُل مچاتے اورمسلمانوں  کے آرام میں  خلل  کا باعث بنتے ہیں اورپھر نمازِ فجر اَداکیے بغیر سوتے ہیں تو سارا دن سونے میں گنوادیتے ہیں ۔اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   ہمیں ایسے کھیلوں سے دُور رکھے جواُس کی اور اُس کے