Book Name:Waqt Ki Qadr Kijiye Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor

صُوفِیائے کِرام وغیرہ وہ عظیم ہستیاں ہیں کہ جن کا ذِکْرِ خَیْر کرنا ہم اپنے لئے باعثِ سعادت سمجھتے ہیں اور اِن  کا نام آتے ہی  مُنہ سے بے ساختہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُاوررَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہجاری ہوجاتا ہے، کیوں؟ اِس لئے کہ وه  حضرات وَقْت کی قدر واہمیت سے بخوبی واقف تھے۔آئیے! وَقْت کےان  قَدردانوں کےچند اِرْشادات سُن كر نصیحت کے  مَدَنی پھول چُنتے ہیں، چُنانچہ

وَقْت کے قَدْر دانوں کے ارشادات

(1)                      اَمِیْرُالْمُؤمِنِینحضرتِ مولائے کائنات،علیُّ المُرتَضٰی،شیرِخداکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں:''یہ ایّام تمہاری زندگی کے صَفَحات ہیں،ان کو اچّھے اَعمال سے زِینت بخشو۔''

(2)                      حضرتِ سیِّدُنا عبداﷲ ابنِ مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں : ''میں اپنی زندَگی کے گُزرے ہوئے اس دن کے مقابلے میں کسی چیز پر نادِم نہیں ہوتا جودن میرا نیک اعمال میں اضافے سے خالی ہو''۔

(3)                      حضرت سیِّدُنا امام شافعیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : میں ایک مُدّت تک اَہْلُ اﷲ کی صحبت سے فیضیاب رہا ان کی صحبت سے مجھے دو اَہَم باتیں سیکھنے کو ملیں۔ (1) وقت تلوار کی طرح ہے تم اس کو (نیک اعمال کے ذریعے) کاٹو ورنہ (فضولیات میں مشغول کرکے) یہ تم کو کاٹ دیگا (2) اپنے نفس کی حفاظت کرو ،اگر تم نے اس کو اچھے کام میں مشغول نہ رکھا تو یہ تم کو کسی بُرے کام میں مشغول کر دیگا۔

(4)    امام رازیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں :''خدا عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم! کھانا کھاتے وَقت عِلمی مَشغلہ (تحریری یا مُطالَعہ) ترک ہوجانے کا مجھے بَہُت افسوس ہوتا ہے کہ وَقت نہایت ہی قیمتی دولت ہے۔''(انمول ہیرے،۱۶ تا ۱۸)

(5)          حضرت سَیِّدُنا اِمام ابُو زَکَرِیَّا یَحْیٰ بن شَرَف  نَوَوِیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کبھی بھی اپنا وَقْت ضائِع نہ کرتے