Book Name:Waqt Ki Qadr Kijiye Ma Waqt Zaya Karnay Walay Chand Umoor

شَامل نہ ہوں ۔٭صبح  جلدی اُٹھ کر ہوسکے تو نمازِ تہجدادا کیجئے٭ گھر اور باہر والوں کو صدائے مدینہ لگاکرنمازِ فجر کے لئے جگائیے٭نمازِ فجرکے بعد مَدَنی حلقے میں شامل ہو کر قرآنِ کریم کی3 آیات مع ترجمہ وتفسیر پڑھ یا سُن کراس کی برکتیں لُوٹیے،درسِ فیضانِ سُنَّت،شجرہ ٔ قادریہ رضویہ عطاریہ اور اِشراق و چاشت کے نوافل بھی ادا کیجئے ۔ ناشتے سے فراغت کے بعد دن بھر کی مصروفیات  مثلاًجامعۃُ المدینہ وغیرہ میں علم  حاصل کیجئے ،یااپنے اہل وعیال کی کفالت  کیلئے  کسبِ حلال میں مصروف  رہیے ۔اس دوران ظہر اور عصر کی نمازیں باجماعت اَدا کیجئے،نمازِ مغرب باجماعت ادا کرنے کے بعددرس وبیان میں شرکت کیجئے،اس کے بعد اوّابین  کے نوافل بھی ادا کیجئے اورپھر عشاکی نماز کے بعد مدرسۃُ المدینہ بالغان میں  دُرُسْت تلفُّظ کے ساتھ قرآنِ پاک  سیکھئے اور دیگر ضروری مُعاملات کے بعد جلدی سونے کی عادت بنائیے ،بِلاوجہ زیادہ دیر تک جاگنے سے صبح نمازِ فجرکیلئے اُٹھنے  میں سُستی ہوگی ۔اس جَدول کے علاوہ  سارا دن فُضُول  باتوں سے بچنے کیلئے  زبان کا قُفل ِمدینہ لگائیے ، فارغ لمحات میں  ذِکْرو دُرود کی کثرت  کیجئے ،فلمیں ڈرامے اورگناہوں بھرے مختلف چینلز دیکھنے کے بجائے خود بھی 100فیصداسلامی چینل،مدنی چینل دیکھئے اور گھر والوں کو بھی اس کی ترغیب دِلائیے،جی ہاں!مدنی چینل ہی ایساواحد چینل ہے،جسے آپ جوان بچوں اوربچیوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں، چُھٹی والے دن کھیل کُود میں وقت برباد کرنے کے بجائے اے کاش!اُمّتِ مسلمہ تک نیکی کی دعوت پہنچانے کی نیّت سے "مدنی دورہ"میں شرکت کی سعادت مل جائے۔ اگراس طرح ہم جَدوَل بناکراس پر عمل  کریں تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ہمارا وَقْت فُضُول کاموں میں برباد ہونے کے بجائے نیکیوں میں بسرہوگا۔

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے آقا،مدینے والے مُصطفیٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے مبارک وقت کی تقسیم کس طرح تھی،وقت کا دُرست اِستعمال کیسے ہو؟کم وقت میں زیادہ سے زِیادہ دِین کی خدمت کیسے کی جا سکتی ہے؟عِبادت و رِیاضت کواپنےجدول (Schedule)میں کیسے شامل کیا