Book Name:Qaboliyat e Dua Kay Waqiyat

مطبوعہ326صفحات پر مشتمل کتاب”فضائلِ دُعا“ کا مطالعہ کرنا بے حد مُفید ہے،یہ کتاب درحقیقت اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کے والدِ ماجد حضرت علّامہ مولانا نقی علی خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی تصنیف  ”اَحْسَنُ الْوِعَاءِ لِاٰدَابِ الدُّعَاءِ“کی تسہیل ہے،اس کتاب میں دُعا کے فضائل،دُعا کے آداب،قبولیتِ دُعا کے اسباب، قبولیتِ دُعا کےاوقات، قبولیتِ دُعا کے مقامات، دُعاؤں کی قبولیت  میں اسمِ اعظم کی اہمیت، قبولیتِ دُعا میں رُکاوٹ بننے والےاَسْباب،دُعا مانگنے کے فوائد اور دُعا سے متعلق اہم سوالات و جوابات کو بیان کیا گیا ہے۔ شاید یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ یہ کتاب ہر گھر کی ضرورت ہے،لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کے بستے سے ہدیۃً طلب فرمائیے،خُود بھی اِس کا  مُطالعہ کیجئے اور دُوسروں کو بھی اِس کی ترغیب دِلائیے،نیز دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اِس کتاب کو رِیڈ (یعنی پڑھا) بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ  (Download)اور پرنٹ آؤٹ(Print Out)بھی کِیا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

آئیے دُعا کے چند آداب اور اس ضمن میں قبولیتِ دُعا کے واقعات سُنتے ہیں۔

اپنے رَبّ کو محبوب ناموں سے پکارے

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دُعا کے آداب میں سے یہ بھی ہے کہ  دُعا کرنے والا شروع میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کو اس کے محبوب ناموں سے پُکارے۔رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  فرماتے ہیں:اللہ تعالیٰ نے اپنے اسمِ پاک” اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْن“پر ایک فرشتہ مقرر فرمایا ہے کہ جو شخص اسے تین (3)بار کہتا ہے،فرشتہ نِدا کرتا ہے(یعنی آواز دیتا ہے):مانگ کہ اَرْحَمُ الرَّاحِمِیْن تیری طرف متوجہ ہوا۔([1])

اسی طرح پانچ (5)بار ”یَا رَبَّنَا“کہنا بھی دُعا کی قبولیت میں بہت اَثر رکھتا ہے۔ قرآنِ کریم میں اس


 

 



[1] مستدرک، کتاب الدُعاء والتکبیر...الخ، باب انّ للّٰہ ملکاً موکلاً ... الخ، ج۲/۲۳۹،حدیث: ۲۰۴۰