Book Name:Qaboliyat e Dua Kay Waqiyat

حاصل کرنے،اس کی عظیم بارگاہ سے مُرادیں پانے، اس کے فضل وانعام کا مستحق ہونے ، بخشش و مغفرت کا پروانہ حاصل کرنے اور دُنیوی واُخروی مَصائِب ومُشکِلات کے حل کا نہایت آسان اورمُجَرَّب ذریعہ ہے،دُعامانگنااللہربُّ العزت عَزّوَجَلَّ کے پیارے بندوں کی عادت بھی ہے اور ایک بہترین عبادت بھی ،دُعامانگنا پیارے مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی سنّت بھی ہےاوردُعا گنہگار بندوں کے حق میںاللہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ایک بہت بڑی نعمت و سعادت بھی ہے،دُعا کی اہمیت ا ورقدرومنزلت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ قرآنِ پاک میں خود اللہعَزَّ  وَجَلَّ اپنے بندوں کو نہ صرف اپنی بارگاہ میں دُعا مانگنے کا حکم فرمارہا ہے بلکہ قبولیت کی خُوشخبری سے بھی نواز رہا ہے،

چنانچہ پارہ  24 سورۂ مومن  آیت نمبر 60میں ارشاد ہوتا ہے :

وَ قَالَ رَبُّكُمُ ادْعُوْنِیْۤ اَسْتَجِبْ لَكُمْؕ- (پ۲۴،المومن:۶۰)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان : اورتمہارے ربّ نے فرمایا مجھ سے دُعا کرو میں قبول کروں گا۔

اسی طرح پارہ 2 سورۃُ البقرہ کی آیت  نمبر 186 میں ارشادِ خُداوندی ہے:

وَ اِذَا سَاَلَكَ عِبَادِیْ عَنِّیْ فَاِنِّیْ قَرِیْبٌؕ-اُجِیْبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ اِذَا دَعَانِۙ- (پ۲،البقرۃ:۱۸۶)

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:اور اے محبوب جب تم سے میرے بندے مجھے پُوچھیں تو میں نزدیک ہوں دُعا قبول کرتا ہوں پکارنے والے کی جب مجھے پکارے۔

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمارے  پیار ے آقا،مکی مدنی مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مُبارک زندگی کے مبارک ایّام کا مطالعہ کیا جائے تو آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے معمولاتِ زندگی میں مختلف دُعائیں،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا معمول رہیں،آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کایہ