Book Name:Kasrat e Tilawat Karnay Walon kay Waqiyat

کی دلائل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے(11)تفسیر صِراطُ الجنان میں موقع کی مناسبت سے حضورِ پُرنور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَاور صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اور اولیائے عِظام کی سِیرت اور واقعات بھی ذِکر کیے گئے ہیں(12)تفسیر صِراطُ الجنان میں آیات سے حاصل ہونے والے رنگ برنگے،نِت نئی خوشبووں والے مدنی پھول بھی موجود ہیں۔آپ بھی نیت کیجئے کہ  روزانہ کم از کم تین آیات ترجمہ وتفسیر کے ساتھ  صراط الجنان کا مطالعہ کریں گے  اور قرآنِ پاک کی تعلیمات پر نہ صرف خود  عمل کریں گے بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو بھی ترغیب دلائیں  گے ۔

یہی ہے آرزو تعلیم قرآن عام ہوجائے

ہر اک پرچم سے اونچا پرچم اسلام ہوجائے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بیان کا خلاصہ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ آج کے بیان میں ہم نے کثرت سے تلاوت کرنے والے  اسلافِ  کرام  کے ایمان افروز واقعات  سننے کی سعادت حاصل کی ،نیز شش عید  یعنی  شوال کے مہینے میں چھ(6) روزے رکھنے کے فضائل اور نفل روزوں کے مدنی پھول بھی سُنے۔اس کے علاوہ تلاوتِ قرآن کے ظاہری وباطنی آداب  سے متعلق  اہم مدنی پھول  حاصل ہوئے،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ہمیں بھی قرآنِ پاک کے ظاہری وباطنی آداب کا خیال رکھتے ہوئے خوب خوب تلاوتِ قرآنِ کریم کرنے اور اس کی رحمتوں اور برکتوں کو سمیٹنے  کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

میں ادب قرآن کا ہر حال میں کرتا رہوں

ہر گھڑی اے میرے مولیٰ تجھ سے میں ڈرتا رہوں