Book Name:Kasrat e Tilawat Karnay Walon kay Waqiyat

میری زندگی میں مدنی بہارآگئی

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!مدرسۃ المدینہ بالغان کی برکت سے جہاں اسلامی بھائی   درست تلفظ سے قرآنِ کریم پڑھنا سیکھتے ہیں وہیں بہت سے لوگوں کو گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی بھی توفیق نصیب ہوتی ہے آئیے! ترغیب کیلئے ایک مدنی بہار سنتے ہیں ۔

زم زم نگرحیدرآباد (بابُ الاسلام،سندھ)کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا لُبِّ لُباب ہے: میں ایک فیشن پرست نوجوان تھا، دُنیا کی موج مستی میں گُم اوراپنی آخرت کے انجام سے غافل تھا کہ میری سوئی ہوئی قسمت جاگ اُٹھی اور مجھے مدرسۃُ المدینہ (بالغان) کی رُوحانی فضائیں میسر آگئیں ، مدرسۃُ المدینہ(بالغان) کی برکات نے میرے تاریک دل کو خوفِ خدا اور عشقِ مصطفی کے چراغ سے مُنوَّر کر دیا۔ قراٰنِ کریم کی تعلیم کے ساتھ ساتھ سُنّتوں پر عمل کا جذبہ بھی مِلااورہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت بھی نصیب ہوئی۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ میری زندگی میں مدنی بہارآگئی، فیشن پرستی و موج مستی سے نجات حاصل ہو ئی  اور میں دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ہو گیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!ہم کثرت سے قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے والوں کے واقعات اورقرآنِ کریم  پڑھنے کے فضائل سُن رہے ہیں ۔یادرہے!جہاں بھی کثرت سے تلاوت کرنے کی  ترغیب دلائی گئی وہاں  اس سے ہر گز یہ مُراد نہیں ہے کہ  ہم فرائض وواجبات  اور تمام  کا م کاج  چھوڑ کر رات دِن قرآنِ کرِیم کی تِلاوَت میں مَشغُول ہوجائیں  اورہم پر جو  حُقُوقُ العبادلازم ہیں، ان سے یکسر غافِل رہیں ۔ بندے پر اس کے ماں باپ،بہن بھائی ،اولاد بیوی یہاں تک کہ اس کی اپنی ذات اور اُس کے نفس کابھی اُس پر حق ہے۔لہٰذا ہمیں بھی فرائض وواجبات کی ادائیگی کے بعدتلاوتِ قرآنِ کریم