Book Name:Kasrat e Tilawat Karnay Walon kay Waqiyat

اَوراقِ  مُقَدَّسَہ کو دفن،ٹھنڈا یا محفوظ کیاجاتاہے۔

اللہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں میں

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو !

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! قرآنِ کریم کے باطنی آداب  میں سے یہ بھی ہے کہ ٭ قرآنِ پاک کی کسی آیت میں اَمْر و نَہی (یعنی کسی کام کے کرنے یا کسی کام سے رکنے کا حکم) سُنے تو یہ خیال کرے کہ یہ مجھ ہی سے خطاب ہے۔ اسی طرح  گزشتہ اُمّتوں اور انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے واقعات سے بھی عبرت و نصیحت  حاصل کرے۔(احیاءالعلوم ،ج۱،ص۳۷۸، ماخوذاً)٭نیزتلاوت کرنے والے کو چاہیے کہ آیاتِ کریمہ کے سِیاق و سَباق کا اثر بھی قبول کرے، وہ یوں کہ جھٹلانے والوں مثلاً عاد و ثمود وغیرہ کے حالات اور ان پر نازل ہونے والے عذاب کے متعلق پڑھے تو دل میں  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کےعذاب اور غلبہ و قدرت کا خوف پیدا کرےاور جب جَنَّت اور اس کی نعمتوں کےمُتَعَلِّق پڑھے تو ان کے حصول کی دعا کرے۔ (احیاء العلوم، ۱/۸۵۵)٭ تلاوتِ قرآن کے باطنی آداب میں سے یہ بھی ہے کہ پڑھتے ہوئے غور وفکر کیا جائے خصوصاً اس کے معانی و مفہوم پر غور کیا جائے۔ امیرُالمُؤمنین حضرت سیِّدُنا علیُ المُرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم فرماتے ہیں: ’’اُس عبادت میں کوئی بھلائی نہیں جس میں سمجھ نہ ہو اور اس قراء َت میں کوئی بہتری نہیں جس میں غوروفکر نہ ہو۔‘‘(احیاءالعلوم ،ج۱،ص۳۷۴)

تفسیر صِراط الجنان کا تعارف:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!قرآنِ پاک کو  بہتر طریقے سے سمجھنےکیلئےدعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ تفسیر’’صِراط ُالجنان‘‘ سے روزانہ  نماز ِفجر کے بعد  مدنی حلقے میں تین آیات کا ترجمہ وتفسیر سُننے یا سُنانے یا پھر اِنفرادی طورپر پڑھنے کی عادت بنائیے اورثواب کا ڈھیروں خزانہ